کرونا ویکسین کیلئے پاکستان کا چین سے معاہدہ ویکسین کتنے عرصے میں ملنا شروع ہو جائیگی؟خوشخبری سنا دی گئی

14  جولائی  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا ویکسین سےمتعلق چینی کمپنی کے ساتھ پاکستان میں معاہدہ ہو گیا، ڈریپ کو معاہدے سے متعلق آگاہ کردیا گیا جس کی منظوری کا انتظار ہے جیسے ہی منظوری دی جائے گی پاکستان میں کلینکل ٹرائل شروع کر دیا جائے گا۔

کلینکل ٹرائل کےبعد ویکسین کی تیاری شروع کر دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عطا الرحمان نے نجی ٹی وی پروگرام میں کیا، انہوں نے بتایا کہ چین میں ویکسین کے فیزون اور ٹو ہو چکا ہے فیز تھری ہونا باقی ہے جب کہ پاکستان میں ڈریپ کی منظوری کے بعد فیز ون شروع ہوگا، پاکستان اورچین میں فیز مکمل ہونے کے بعد6سے 8ماہ میں ویکسین میسر ہو گی اور امید ہے ٹرائل کامیاب رہے تو پاکستان میں6،8ماہ میں ویکسین میسر ہو گی۔ انہوں نے کورونا سے نمٹنے کے لیے حکومتی پالیسیوں اور اقدامات کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورونا سے متعلق پاکستان میں صورتحال بہتر ہے، حکومت کی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کامیاب جارہی ہے، اسمارٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کورونا کیسز میں کمی آرہی ہے، ڈاکٹر عطاالرحمان نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عید پر بےاحتیاطی کی گئی تو کورونا وائرس پھر پھیلےگا، عیدپرہمیں بہت زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہے،ماسک کا استعمال تو لازمی ہونا چاہیے کورونا سے سب محفوظ رہیں گے اگر احتیاطی تدابیرایسے ہی رہیں تو2،3ماہ میں کورونا پرکنٹرول کرلیں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…