ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

بے بی زرداری چیلنج چیلنج کا راگ لگانے کی بجائے میری موجودگی میں ایوان میں بیٹھ کر تو دکھائیں،مراد سعید کی بلاول پرشدید تنقید

datetime 14  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول زرداری کی پریس کانفرنس پر جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ بے بی زرداری چیلنج چیلنج کا راگ لگانے کی بجائے میری موجودگی میں ایوان میں بیٹھ کر تو دکھائیں۔ ایک بیان میں مراد سعید نے کہاکہ ایوان میں بات کرنے کا موقع آتا ہے تو یہ بوریا بستر نغل میں دبا کر پتلی گلی سے نکل جاتے ہیں ،جھوٹ، کرپشن، بددیانتی اور منافقت کی بنیادوں پر

کھڑی سیاست کسی صادق امین قائد کا کیا مقابلہ کرے گی، پرچی چیئرمین کا خبرنامہ کچھ اور سندھ کی زمینی صورتحال کچھ اور ہی منظر پیش کررہا ہے۔ مراد سعید نے کہاکہ ریکارڈ کی بات ہے کہ کروناء￿ میں سب سے بدترین کارکردگی کا مظاہرہ سندھ حکومت نے کیا، وباء آئی تو تمام حکومتیں عوام کو محفوظ بنانے جبکہ سندھ حکومت پرچی چیئرمین کے والد کی کرپشن بچانے میں لگی رہی، پرچی چیئرمین نے جن غریبوں کا مال چھین کر اپنے جعلی کھاتوں میں بھرا عمران خان نے احساس کے ذریعے انکی مالی مدد کی، وینٹی لیٹرز سے لیکر ٹیسٹنگ کٹوں کی فراہمی تک وفاقی حکومت نے صوبوں خصوصاً سندھ کا خیال رکھا۔مراد سعید نے کہاکہ جو جماعت صوبے کو کتوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دے سندھ کے عوام کو اسکے رحم و کرم پر کیسے چھوڑا جاسکتا تھا، مودی بیرونی دشمن ہے، پرچی چیئرمین کی جماعت نے اندرونی طور پر پاکستان کو نقصان پہنچایا، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ نے قوم کو بتایا کیسے پرچی چیئرمین کی جماعت نے انکے والد کی سرپرستی میں دہشتگردوں کی سرپرستی کی۔مرا د سعید نے کہاکہ معصوم انسانوں کی زندگیوں سے کھیلنے کے ساتھ پرچی چیئرمین کے “بچوں” نے ملکی معیشت کو بھی ناقابل تصور حد تک نقصان پہنچایا، جس کی رگ و پے میں چوری کا پیسہ، جس کا اوڑھنا بچھونا مالِ حرام ہے وہ ہمیں کرپشن کا طعنہ دے رہا ہے، کلفٹن کا بنگلہ کس پیسے سے بنا،

اخبارات و میڈیا چیخ چیخ کربتا رہے ہیں، کشمیر کاز کو سنجیدگی سے لینے کا دعویٰ کرنے والوں نے کشمیر کمیٹی سیاسی لین دین میں مولوی صاحب کے حوالے کردی، لہجے کی بے چینی اور الفاظ کی گرمی بتا رہی ہے کہ احتساب کی تپش پاؤں اور دماغ دونوں کو جلا رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ میڈیا کو دیے جانے والے طعنے بے بی بھٹو کے مستقبل کی خبر دے رہے ہیں، سندھ کی آزمائش کا وقت ختم ہوا، آئندہ یہ لعنت مسلط نہیں ہوگی، چوری کی ایک ایک دمڑی وصول کریں گے اور سیاست کو کرپشن جیسی ناپاکی سے پاک کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…