اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ کشمیری شہداء کی دی گئی اذان کی بازگشت سے بھارتی حکمران لرزتے رہیں گے،مودی جو چاہے کرلے، مستقبل قریب میں بھارت کی شکست اور کشمیریوں کی فتح نوشتہ دیوار ہے،عالمی برادی مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کا نوٹس لے، کیونکہ انسانیت ذمیدارانہ کردار کے علاوہ کچھ نہیں۔ اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
نے یوم شہدائے کشمیر پر اپنے پیغام میں کہاکہ 13 جولائی 1931ع سمیت کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کے تمام شہداء و اسیروں کا سلام پیش کرتا ہوں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سرینگر میں 22 شہداء کی قربانی کشمیری عوام کے بے مثال جذبہِ آزادی و حریت کا نقطہ آغاز بنی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ظالم و جابر ڈوگرہ راج کی طرح اْس کے پیروکار قابض بھارت نے بھی نہتے کشمیریوں پر بربریت کے تمام رکارڈ توڑ دیئے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ کشمیری شہداء کی دی گئی اذان کی بازگشت سے بھارتی حکمران لرزتے رہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ مودی جو چاہے کرلے، مستقبل قریب میں بھارت کی شکست اور کشمیریوں کی فتح نوشتہ دیوار ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عالمی برادی مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کا نوٹس لے، کیونکہ انسانیت ذمیدارانہ کردار کے علاوہ کچھ نہیں۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ کشمیری شہداء کی دی گئی اذان کی بازگشت سے بھارتی حکمران لرزتے رہیں گے،مودی جو چاہے کرلے، مستقبل قریب میں بھارت کی شکست اور کشمیریوں کی فتح نوشتہ دیوار ہے،عالمی برادی مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کا نوٹس لے، کیونکہ انسانیت ذمیدارانہ کردار کے علاوہ کچھ نہیں۔ اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم شہدائے کشمیر پر اپنے پیغام میں کہاکہ 13 جولائی 1931ع سمیت کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کے تمام شہداء و اسیروں کا سلام پیش کرتا ہوں