کراچی (این این آئی) غیر ملکی ائیر لائن اتحاد ائیرویز نے 16 جولائی سے پاکستان کے لئے اپنی پروازوں میں اضافہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق اتحاد ائیر ویز پاکستان کے لئے ہفتہ وار 12 پروازیں آپریٹ کرے گی، لاہور کے لئے 7 ،اسلام آباد کے لئے 2 اور کراچی کے لئے 3 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔اتحاد ائیر ویز نے پاکستان سے جانے والے مسافروں کے لئے نئی ٹریول ایڈ وائزری
بھی جاری کر دی ہے۔ غیر ملکی ائیر لائن اتحاد ائیرویز سے پاکستان سے سفر کرنے والے مسافروں کیلئے بھی کورونا ٹیسٹ کرانا لازم قرار دیا گیا ہے۔پرواز سے قبل مسافروں کو 96 گھنٹے کے اندر اپنا ٹیسٹ کروانا پڑے گا اور یہ شرط 16 جولائی سے ہی لاگو ہوگی۔اتحاد ائیرویز نے چغتاتی لیبارٹریز سے کروایا گیا ٹیسٹ ہی قابل قبول قرار دیا ہے۔