لاہور (آن لائن) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں فنی تعلیم کے فروغ کے لئے کروڑوں روپے مالیت کا سامان خرید کر ان سکولوں میں پانچ ٹرکوں کے ذریعے تقسیم کیا تھا۔ جبکہ ان سکولوں کی فنی لیب فعل نہ ہونے کی وجہ سے سکولوں کی نئی اور پرانی لیبوں میں موجود کروڑوں روپے مالیت کا نیا سامان خراب ہونے کا خدشہ ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب کے 11 سو سکولوں میں
سے 59 سکول لاہور میں واقع ہے۔ جبکہ حکومت نے اس منصوبے کی مد میں رواں مالی سال کے بجٹ میں فنڈ ہی مختص نہیں کئے جبکہ گزشتہ دو سال سے ان سکولوں کے بچے فنی تعلیم کے حصول کے لئے انتظار میں پڑے ہیں۔ اس طرح محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کا کہنا ہے کہ منصوبہ ٹھپ نہیں کیا گیا۔ بلکہ 23 جولائی سے مرحلہ وار سکولوں میں سامان کی ترسیل کا کام جاری ہے اور اس سلسلے میں پولیس اہلکاروں کی مدد حاصل کی گئی ہے۔