لاہور( این این آئی) ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان نے ماحولیاتی لائحہ عمل کے حوالے سے پائیدار ترقی کا 13واں ہدف ڈیڈلائن سے پہلے ہی حاصل کر کے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔سرکاری ریڈیو کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پائیدار ترقی کے سترہ اہداف پر عملدرآمد کی 2030 کی ڈیڈلائن سے 10 سال پہلے یہ ہدف حاصل کر لیا۔
پاکستان نے ہدف حاصل کر کے خود کو ایک ایسا ملک ثابت کیا جو عالمی کوششوں میں سنجیدگی کے ساتھ پرعزم ہے اور جن کا مقصد ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنا ہے۔انہوں نے حکومت کی طرف سے کئے گئے مختلف اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کم تعداد میں کاربن پیدا کرنے والا طریقہ کار اختیار کرنے سے پاکستان کے لئے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی لائحہ عمل کا 13واں ہدف حاصل کرنے کے لئے راستہ ہموار ہوا۔