بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

موجودہ حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام، تمام اپوزیشن جماعتوں نے انتہائی اہم بات پر اتفاق کر لیا، رانا ثناء اللہ نے تہلکہ خیز بات کر دی

datetime 12  جولائی  2020 |

شیخوپورہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر و رکن قومی اسمبلی راناثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے جس کی وجہ سے اب یہ ملک و قوم کیلئے اب مزید نقصان کا سبب بن سکتی ہے تمام اپوزیشن جماعتوں کا اس بات پر اتفاق ہوگیا ہے کہ موجودہ حکومت سے نجات کیلئے مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جائے جس کیلئے اپوزیشن کی اے پی سی بھی جلد طلب کی جارہی ہے

ملک بحرانوں مسائل و مشکلات سے دوچار ہے ملکی معیشت تباہ حال ہے، ملک کی سرحدیں غیر محفوظ ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں نواز لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کے والد سید زاہد حسین بخاری ایڈووکیٹ کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی چوہدری سجاد حیدر گجر، سابق ایم پی اے رانا محمد ارشد اور دیگر موجود تھے، رانا ثناء اللہ خاں ایم پی اے نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں بڑھتی ہوئی مہنگائی وبے روزگاری اور کرپشن و کمیشن سے حکومت کی گڈ گورننس کے دعوؤں کا بھی پول کھل گیا ہے، وزیر اعظم اپوزیشن کو کچلنے کے یک نکاتی ایجنڈہ کو کچلنے کا کام کررہا ہے، نااہل اور نالائق حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے تمام اپوزیشن جماعتوں کا اتفاق ہوچکا ہے اور بہت جلد حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ ہو جائے گا جس کیلئے اے پی سی بھی طلب کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کا بیانیہ ایک ہے اور اس پر نواز لیگ میں کوئی گروپ بندی نہ ہے سب نواز شریف کی ہی قیادت کو فالو کررہے ہیں بعدازاں انہوں نے نواز لیگ کے سٹی صدر میاں منور اقبال کی اقامت گاہ پر کھانا کھایا اور وہاں پر کارکنوں سے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر میاں رفاقت علی، میاں عثمان انور، محمد حسیب انصاری، میاں اعجاز احمد، میاں امجد لطیف سمیت دیگر موجود تھے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…