جمعرات‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2025 

عوام کے مسائل کم ہونے کے بجائے مزید بڑھنے لگے، مہنگائی میں اضافے کا تسلسل جاری،مہنگائی میں حیرت انگیز طور پر بڑا اضافہ، سرکاری اعداد و شمار میں اعتراف

datetime 12  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) مہنگائی میں اضافے کا تسلسل جاری ہے، گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.98فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی ادارہ برائے شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.98 فیصد اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں بڑھ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں چینی کیقیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 2 روپے 14 پیسے فی کلو کا بڑا اضافہ ہوا۔ چینی کی قیمت 80.82 سیبڑھ کر 82.96 روپے فی کلو ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے چینی کی قیمت میں 24 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔ جبکہ ٹماٹر 29 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔ ٹماٹر کی قیمت بڑھ کر 96 روپے50 پیسے فی کلو ہوگئی۔ پیاز 4 روپے فی کلو، 200 گرام سرخ مرچ 16 روپے مہنگی ہوئی۔ایک ہفتہ میں انڈے فی درجن ساڑھے 4 روپے مہنگے ہوئے، چکن، بڑا گوشت، تازہ دودھ، چھوٹا گوشت، چاول، گڑ اور چنے کی دال بھی مہنگی ہوئی۔ علاوہ ازیں ایک ہفتے میں 11 اشیا کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی۔ جن میں دال مونگ 10 روپیکلو اور کیلے فی درجن 5 روپے سستے ہوئے۔اسی طرح آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 6 روپے، ایل پی جی سلنڈر 6 روپے، دال ماش، لہسن اور گھی بھی سستا ہوا۔ ایک ہفتے میں 22 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مہنگائی میں اضافے کا تسلسل جاری ہے، گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.98فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی ادارہ برائے شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.98 فیصد اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں بڑھ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ملک ریاض کی آخری خواہش


مجھے چند دن قبل دوبئی جانے کا اتفاق ہوا‘ ملک…

کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…