منگل‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2026 

اجمل وزیر ڈرامہ سے بنی گالہ کے سلطان اپنی کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتے،پیپلز پارٹی حیرت انگیز دعویٰ

datetime 12  جولائی  2020 |

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا ہے کہ اجمل وزیر ڈرامہ سے بنی گالہ کے سلطان اپنی کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتے کیونکہ عمران خان کے وزیر نے ادویات کی قیمتیں بڑھا کر عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا کو بھی صرف وزارت سے ہٹا کر گونگلوئو ں سے مٹی جھاڑی گئی تھی۔ گندم اور چینی کا بحران پیدا کرکے لوٹ مار کرنے والے تاحال عمران خان کی

کابینہ میں ہیں۔ اجمل وزیر تو بیچاراچھوٹا سا غلام ہے۔ کرپشن کا اصل منبہ بنی گالہ کے پہاڑپر قائم سیسلین مافیا کی طرز پر بنایا ہوا محل ہے۔ پلوشہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ممبر اسمبلی عظمیٰ کاردار کی آڈیو گفتگو بھی بنی گالہ کی کرپشن کی نشاندہی کرتی ہے۔ پلوشہ خان نے کہا کہ کے پی ٹی میں علی زیدی کی کرپشن کے قصے عام ہیں مگر وہ کیونکہ بنی گالہ کا کمائو پوت ہے اس لئے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔ ملتان سے پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی نے بھی شاہ محمود قریشی کی کرپشن کو بے نقاب کیا مگر شاہ محمود قریشی کے خلاف کیا کارروائی ہوئی ہے؟ پلوشہ خان نے کہا کہ نیا پاکستان ہا ئو سنگ اسکیم میگا کرپشن اسکینڈل ہے جس کی آڑ میں عمران خان قوم کی خون پسینے کی کمائی کے 31ارب دئیے جا رہے ہیں جو قومی خزانے پر سب سے بڑا ڈاکہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہر وزارت یہاں تک کہ نیب میں بھی اپنے معاونین رکھے ہیں جن کے ذریعے لوٹ مار کا بازار گرم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزویلٹ ہوٹل کی نیلامی کے پیچھے بھی اصل کردار علیمہ خان کا ہے۔ پلوشہ خان نے کہا کہ اجمل وزیر کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے۔ انہیں عہدے سے ہٹانے کا ڈرامہ فلاپ ہو چکا ہے کیونکہ عمران خان وزیراعلیٰ کے پی، وزیراعلی پنجاب اور اپنی پارٹی کے وزراء￿ کے پیچھے چھپ کر لوٹ مار کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…