اسلام آباد (این این آئی)رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر روبینہ خالد نے اجمل وزیر کے استعفیٰ کے حوالے سے کہا ہے کہ طوطوں کی اڑان شروع ہو چکی ۔انہوں نے کہا کہ اجمل وزیر جھوٹ بول بول کر نڈھال ہو چکے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ سونامی اور تبدیلی نے خیبر پختون خوا کو تباہ کردیا ہے ، پھولوں کا شہر پشاور کھنڈرات بن چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزرا اپنی کارکردی بتانے کی بجائے الزام تراشی کرتے ہیں ۔