منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

استعفیٰ دیں اور گھر جائیں،وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ مانگ لیا گیا

datetime 11  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان سے اپنے بیان پر خود عمل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب دو سال میں جو کارکردگی دکھائی ہے، اس پر استعفیٰ دیں اور گھر جائیں۔اپنے بیان میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب دو سال میں آپ نے جو کچھ کیا ہے، اس پر استعفیٰ تو بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب دو سال میں جو کارکردگی دکھائی ہے، اس پر استعفیٰ دیں اور گھر جائیں،عمران صاحب قوم بھی آپ سے یہی مطالبہ

کر رہی ہے کہ “کارکردگی دکھا ورنہ گھر جا”۔انہوں نے کہا کہ دو سال میں عمران خان کی “بد کردگی” عوام کیلئے عزاب بن چکی ہے،عمران صاحب چوروں اور مافیاز سے حصہ وصول کریں اور پھر بیوروکریسی پر برسیں تو ایسا نہیں چلے گا۔انہوں نے کہا کہ لیڈر میں وژن اور اہلیت ہو تو بیوروکریسی اور ٹیم کام کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب دوسروں پر ملبہ پھینکنے سے اب آپ کی کرپشن، نااہلی اور جھوٹ چھپ نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب اپنی کرپشن، نااہلی اور نالائقی کا ملبہ بیوروکریسی پر مت پھینکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…