اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ نگار ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ جیسے پیپلز پارٹی باقی صوبوں سے ختم ہو گئی ہے، سندھ میں بھی اس کی سیاسی موت واقع ہونے والی ہے۔ پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخواه اور کراچی کے بعد اب پیپلز پارٹی سندھ سے مکمل طور پر ختم ہونے جا رہی ہے۔اینکر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ نگار کا مزیدکہنا تھا کہ کراچی میں
لیاری کی سیٹ پر کہا جاتا تھا کہ جیسے لاڑکانہ میں کبھی پیپلز پارٹی نہیں ہار سکتی، وہ سیٹ بھی نہیں ہار سکتی، لیکن اس مرتبہ الیکشن میں لیاری سے بلاول بھٹو نے خود الیکشن لڑا جس کے بعد ان کے مقابلے میں پاکستان تحریک انصاف کا ایک عام ورکر آدمی جیت گیا، اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ میں موت واقع ہونیوالی ہے۔انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھئے۔