اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

ہسپتال تیز ی سے خالی ہونا شروع، پاکستان میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ،بڑی تعدادگھروں کوروانہ

datetime 11  جولائی  2020 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 351 افراد ہوگئی ہے جبکہ اس وائرس سے 5 ہزار 123 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔نیشنل کماند اینڈ آپریشن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 23 ہزار 569 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔

اب تک 15 لاکھ 38 ہزار 427 کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 752 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اس طرح ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 351 ہوگئی ہے۔ سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 2 ہزار 368 ، پنجاب میں 85 ہزار 991، خیبر پختونخوا میں 29 ہزار 775، بلوچستان میں 11 ہزار 128، اسلام آباد میں 13 ہزار 927، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 630 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 532 افراد متاثر ہیں۔اس وقت ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 91 ہزار 602 ہے جبکہ ایک لاکھ 53 ہزار 134 کورونا متاثرین صحت یاب ہوچکے ہیں ، اس طرح کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 65 مریض دم توڑ گئے، اس طرح ملک بھر میں اب تک اس وائرس سے 5 ہزار 123 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، پنجاب میں ایک ہزار 985، سندھ میں ایک ہزار 713، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 74، بلوچستان میں 126، اسلام آباد میں 147، آزاد کشمیر میں 42 اور گلگت بلتستان میں 36 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…