اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سال کرنے پر غور شروع ۔نجی ٹی وی کے مطابق ملازمین کو قبل ازوقت پنشن،گریجویٹی دےکرریٹائرکیاجائیگا، سینئر ملازمین ریٹائرکرکےنوجوان بھرتی کرنےکی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔ تاہم اس حوالے سے تمام سرکاری ملازمین کے لئے نئی پالیسی بنائی جا رہی ہے۔ پیش کردہ دستاویزات کے
مطابق قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کےمعاملےپر 3 الگ الگ کمیٹیاں کام کررہی ہیں، کمیٹیاں ملازمین کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی تجاویزپیش کریں گی۔ تاہم بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔یاد رہے کہ اس سال سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ نہیں کیا گیا تھا، حکومت کے اس فیصلے کے بعد ان کو کافی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔