اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی آفتاب اقبال نے اپنے یوٹیوب پروگرام کے دوران بتایا کہ عوام سمجھ رہے ہیں کہ مندر کی تعمیر میں سارا کردار عمران خان کا ہے مگر وہ یہ بھول گئے ہیں کہ یہ کام عمران خان کا نہیں بلکہ آصف علی زرداری کا ہے۔
آفتاب اقبال نے بتایا کہ 2012 میں سابق صدر آصف زرداری نے سندھ سے ہندوؤں کو اسلام آباد لا کر آباد کیا، جب ان ہندوؤں کی تعداد ایک ہزار تک پہنچی تو انہوں نے مندر کا مطالبہ کر دیا۔اس صورتحال پر آصف زرداری معاملے سے پیچھے ہٹ گئے اور ان ہندوؤں کو سپریم کورٹ جانے کا مشورہ دیا۔ اس کے بعد سپریم کورٹ میں کیس چلتا رہا اور 2016 میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دوران فیصلہ ہوا کہ مندر کی تعمیر ہونے دی جائے۔آفتاب اقبال نے مزیدکہا کہ نواز شریف کی حکومت میں بھی اس مندر کی تعمیر کی اجازت نہیں دی گئی، اب عمران خان نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اسی مندر کی تعمیر کی اجازت دی تو لوگوں نے یہ الزام دینا شروع کر دیا کہ عمران خان یہودیوں کا داماد تھا اس لیے یہ اجازت دی گئی۔ پرویز الٰہی نے ایک آر ایس ایس کے ہندو رہنما سے وعدے کے مطابق کٹاس راج مندر کو بحال کیا مگر اب کی بار وہ بھی یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ مندر کیوں بنایا جا رہا ؟انہوں نےمزیدکیا کہا آپ بھی سنئے۔