مولانا فضل الرحمان حکومت مخالف اتحاد کیلئے سرگرم، چودھری شجاعت نے مولانا کو گھر آنے کی دعوت دیدی، حکومتی اتحادی سے جلد اہم ملاقات متوقع

10  جولائی  2020

اسلام آباد (آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان حکومت مخالف اتحاد کو مضبوط کرنے کے لئے ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کے پیپلز پارٹی اور ن لیگ سمیت حکومتی اتحادی جماعتوں اور اہم سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں اور ٹیلیفونک رابطے،مشاورت کا عمل مکمل ہونے کے بعد جلد ہی آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی۔ جمعیت علمائے اسلام کے ذرائع کے مطابق

مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے بلاول ہاؤس کراچی میں طویل ملاقات کی ہے۔ملاقات میں دونوں جماعتوں کے مابین سیاسی امور سمیت حکومت مخالف اتحاد کو مضبوط کرنے پر مشاورت ہوئی ہے ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے حکومتی اتحادی چودھری شجاعت حسین سے بھی ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے اور ایم کیو ایم رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کی ہیں ذرائع کے مطابق ن لیگ رہنماؤں سے بھی جے یو آئی سربراہ کے رابطے ہیں اور حکومت مخالف اتحاد کو مضبوط کرنے اور آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر مشاورت جاری ہے ذرائع کے مطابق ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے مولانا کو گجرات گھر پر آنے کی دعوت دی ہے جیسے قبول کر لیا گیا ہے اور جلد ہی چودھری شجاعت اور مولانا کے درمیان اہم ملاقات متوقع ہے ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں اور حکومتی اہم اتحادیوں سے مشاورت مکمل ہونے کے بعد جلد آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی۔ مولانا فضل الرحمان حکومت مخالف اتحاد کو مضبوط کرنے کے لئے ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کے پیپلز پارٹی اور ن لیگ سمیت حکومتی اتحادی جماعتوں اور اہم سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں اور ٹیلیفونک رابطے،مشاورت کا عمل مکمل ہونے کے بعد جلد ہی آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی۔ جمعیت علمائے اسلام کے ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے بلاول ہاؤس کراچی میں طویل ملاقات کی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…