لاہور(این این آئی)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی میں 0.98 فیصد اضافہ ہوا،مجموعی طو رپر 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے،ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 2روپے 14پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔7 روز میں چینی 80روپے 82 پیسے سے 82روپے 96 پیسے فی کلوہوگئی۔ ٹماٹر کی قیمت میں فی کلو 29 روپے اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے
مطابق پیاز 4 روپے فی کلو، 200 گرام سرخ مرچ 16 روپے اور انڈے فی درجن ساڑھے 4 روپے مہنگے ہوگئے۔ایک ہفتے کے دوران چکن، بڑاگوشت، تازہ دودھ، چھوٹاگوشت، چاول، گڑ اور دال چنا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کی روپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 11اشیاکی قیمتوں میں کمی ہوئی،دال مونگ 10 رو پے،آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 6 روپے اور ایل پی جی سلنڈر 6 روپے سستا ہوا،ایک ہفتے میں 22 اشیا ء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔