اسلام آباد ( آن لائن ) گوادر پورے خطے کے لیے معاشی مرکز بن کر ابھر رہا ہے۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق پاکستان اور چین صنعتی، سماجی و معاشی اور زرعی تعاون کو مزید وسعت دے رہا ہے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری دونوں ممالک کیلئے ایک اہم منصوبہ ہے
جس کے تحت گوادر پورے خطے کیلئے معاشی مرکز بن کر ابھر رہا ہے۔ سی پیک سے دونوں ممالک کے مابین صنعتی تعاون کو فروغ حاصل ہوگا، جبکہ باہمی اتفاق سے کپڑے، پیٹرولیم کی مصنوعات، لوہے اور سٹیل کے شعبے میں چینی سرمایہ کاری پاکستان میں لانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔