منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کا معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے اہم بیان سامنے آگیا

datetime 9  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے معاملے پر علماء اور دینی طبقات کے ماہرین احتجاج کے بجائے کونسل کی رہنمائی کریں۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے اعلامیے کے مطابق وفاقی وزارت مذہبی امور نے مجوزہ مندرکے قیام کے لیے حکومتی فنڈ سے متعلق رائے طلب کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق کونسل سے پوچھا گیا ہے کہ کیا حکومت سرکاری فنڈ سے غیرمسلموں کی عبادت گاہ تعمیر کرسکتی ہے ؟ اعلامیے میں کہا گیا کہ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے ہدایت کی کہ اس سوال پر شعبہ تحقیق جلد ازجلد اپنی رائے تشکیل دے، معاملے کو کونسل کی اعلیٰ باڈی کے آئندہ اجلاس کے سامنے پیش کیا جائے گا۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے علماء اور دینی طبقات کے ماہرین سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ اس اہم قومی اور دینی مسئلے پر احتجاج کے بجائے کونسل کی رہنمائی کریں۔اعلامیے کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کا اعلیٰ باڈی اجلاس ستمبر کے اوائل میں متوقع ہے۔خیال رہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن میں گذشتہ دنوں مندر کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا تاہم مندر کی تعمیر نقشے کی منظوری کے بغیر شروع کرنے پر کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے کام رکوادیا ہے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ مندر کی تعمیر کے لیے سرکاری زمین اور فنڈز مختص کیے گئے ہیں جس کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہریوں کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئی تھیں جنہیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کے پاس اس معاملے میں مداخلت کی کوئی بنیاد موجود نہیں ہے۔اپنے فیصلے میں عدالت کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے کے قواعد و ضوابط کے بغیر تعمیر نہیں ہو سکتی، جب کہ وفاق نے مندر کی تعمیر پر خرچ کا معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل بھجوایا ہے، اس لیے درخواستیں غیر مؤثر ہیں۔

موضوعات:



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…