ملکی معیشت کی جڑیں کیسے کھوکھلی ہوئیں؟ سرکاری محکموں کی کرپشن اور کام چوری بارے دھماکہ خیز بات سامنے آ گئی

9  جولائی  2020

حیدرآباد(این این آئی)حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر دولت رام لوہانہ نے کہا ہے کہ گردشی قرضوں پرگزشتہ 10 سال میں 22 کھرب روپے یعنی 45 ارب ڈالر کی ادائیگی سے ملکی معیشت کی جڑیں کھوکھلی کر کے رکھ دی ہیں اور اِن میں کمی کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے جبکہ دنیا میں پیٹرولیم کی مصنوعات میں کمی کے باوجود اِن گردشی قرضوں میں کمی ہونے کا دور دور پتہ نہیں ہے،

اِن گردشی قرضوں میں روز بروز اضافے کی وجہ مختلف سرکاری محکموں کی کرپشن اور کام چوری ہے جو ملکی خزانہ پر بے پناہ بوجھ ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کے مطابق گذشتہ 10 سال کے دوران بجلی کے شعبے میں 45 اَرب ڈالر خوردبرد کرلئے گئے ہیں، خاص طور پر بجلی کے شعبے میں کہیں زیادہ شرائط پر ایگریمنٹ ہیں جو اِن محکموں کی نا اہلی کا بیَن ثبوت ہے۔ گزشتہ دو برسوں میں بھی ان میں کمی کی بجائے اضافہ ہی ہوتا رہا ہے۔ اگر اِسی رفتار سے گردشی قرضے بڑھتے رہے تو ملکی معیشت جو پہلے ہی تنزلی کا شکار ہے ملکی معیشت کو ابھرنے نہ دے گی، انہوں نے وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزیر پاور عمر ایوب خان، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اِس سلسلہ میں ہونے والے معاہدوں کا اَز سر نو جائزہ لے کر اِن پر نظر ثانی کریں تاکہ ملکی معیشت سنبھل سکے۔ حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر دولت رام لوہانہ نے کہا ہے کہ گردشی قرضوں پرگزشتہ 10 سال میں 22 کھرب روپے یعنی 45 ارب ڈالر کی ادائیگی سے ملکی معیشت کی جڑیں کھوکھلی کر کے رکھ دی ہیں اور اِن میں کمی کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے جبکہ دنیا میں پیٹرولیم کی مصنوعات میں کمی کے باوجود اِن گردشی قرضوں میں کمی ہونے کا دور دور پتہ نہیں ہے، اِن گردشی قرضوں میں روز بروز اضافے کی وجہ مختلف سرکاری محکموں کی کرپشن اور کام چوری ہے جو ملکی خزانہ پر بے پناہ بوجھ ہیں

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…