جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

نواز شریف کیخلاف تمام جھوٹے کیسز ختم کئے جائیں،ن لیگ نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کر دیا

datetime 8  جولائی  2020 |

کوئٹہ (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کور کمیٹی کے اراکین نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل کی کہ محمد نواز شریف کیخلاف تمام جھوٹے کیسز ختم کئے جائیں کیونکہ کیسز میں سزا سنانے والے جج برطرف کر دیئے گئے ہیں پارٹی کی مرکزی قیادت مزید تقسیم اور تباہی وبربادی سے پارٹی کو بچانے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کور کمیٹی کے اراکین میر اصغر مری،ہاشم خان بڑیچ،

اشرف ساگر بلوچ،عبدالظاہر آغا،ظہور درانی،عمانویل مسیح،جاوید خان لاسی ودیگر نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 2018میں بلوچستان میں پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات جعلی وغیرآئینی بنیادوں پر کروا یا گیا جس میں 34اضلاع میں سے 13اضلاع اس کا حصہ نہ بنے بلکہ اس حوالے سے کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے انٹرا پارٹی الیکشن میں مخصوص ٹولے نے صوبائی سینئر قیادت مجلس عاملہ وصوبائی کونسل کو نظر انداز کر کے پارٹی کی تقسیم کی بنیاد رکھی انہوں نے کہا کہ پارٹی کی مرکزی قیادت مزید تقسیم اور تباہی وبربادی سے پارٹی کو بچانے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل کی کہ میاں محمد نواز شریف کے جھوٹے کیسز میں سزاء سنانے والے جج کی برطرفی کے بعد محمد نواز شریف کے تمام کیسز کو ختم کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔  کور کمیٹی کے اراکین نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل کی کہ محمد نواز شریف کیخلاف تمام جھوٹے کیسز ختم کئے جائیں کیونکہ کیسز میں سزا سنانے والے جج برطرف کر دیئے گئے ہیں پارٹی کی مرکزی قیادت مزید تقسیم اور تباہی وبربادی سے پارٹی کو بچانے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کور کمیٹی کے اراکین میر اصغر مری،ہاشم خان بڑیچ،اشرف ساگر بلوچ،عبدالظاہر آغا،ظہور درانی،عمانویل مسیح،جاوید خان لاسی ودیگر نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…