جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کی ناقص پالیسی سے پاکستان کو تاریخی قرضہ لینا پڑا ور ملک دلدل میں پھنس گیا،لیگی رہنما کی دھماکہ خیز باتیں

datetime 8  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو صرف اپنے مطلب کی چیزیں پسند آتی ہیں، پی ٹی آئی انصاف کا نعرہ لگا کر آئی جے آئی ٹی میں ثابت ہوگیا ہے کہ ان کے ساتھی ذوالفقار مرزا پوری طرح ملوث تھے، جے آئی ٹی کی روشنی میں جو لوگ اس کام میں ملوث تھے ان کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہیئے اس طرح کے عناصر کی سرپرستی نا کرنے سے

سندھ میں امن کا قیام ہوسکتا ہے جے آئی ٹی کے اوپر جس کو اعتراض ہے تو وہ جوڈیشل کمیشن بنا لیں، جے آئی ٹی کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہو اس پر عمل ہونا چاہیئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ میں اے پی سی اجلاس میں شرکت کے بعد لاہور روانگی سے قبل سکھر میں پی ایم ایل ن ڈسٹرکٹ سکھر کے عہدے داروں صدر خورشید احمد میرانی، جنرل سیکریٹری محمد اعظم خان،سینئر نائب صدر سعید حسین مغل، نائب صدر آغا عارف درانی، انفارمیشن سیکریٹری گل حسن کھوسو، کوآرڈینیٹر عبدالفتاح ابڑو، جوائنٹ سیکریٹری شیخ نظام جان، فنانس سیکریٹری طفیل احمد شیخ، نائب صدر احمد حس?ن بھٹی، خیر بخش بروھی، یونس راجپوت،احمد حس?ن بھٹی، سینئر رہنما محمد سلیمان کھوسو، تعلقہ روھڑی کے صدر فھیم گرگیج،، وزیر علی شیخ، سکھر سٹی کے آرگنائزر خالد آرائیں،عدنان راجپوت،چوھدری مجاہد ربنواز مری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر انکے ہمراہ لاڑکانہ ڈویڑنل صدر احسان سومرو و دیگر رہنما موجود تھے،رانا مشہود کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت میں پاکستان معاشی طور پر مضبوط رہا ہے،کنٹینر پر چڑھ کر بولے جانے والے جھوٹ عوام کے سامنے آچکے ہیں سندھ میں ہماری حکومتیں رہی ہیں یہاں کی عوام کے ساتھ ہمارا گہرا تعلق ہے، ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے سندھ کی عوام کے لئے ہر حوالے سے کام کیا ہے انہوں نے مزید کہا کے پارٹی کی تنظیم نو

و دیگر مسائل کے لئے سندھ آیا ہوں،آج انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان کی عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہے،ملک میں کاروبار بند ہو گئے ہیں، کرونا سے پہلے ہی حکومت نے عوام کا برا حال کر رکھا ہے،پی ٹی آئی کی ناقص پالیسی کی وجہ سے پاکستان کو تاریخی قرضہ لینا پڑااور پاکستان قرض کی دلدل میں پھنس گیا،لاک ڈاؤن کے دوران حکومت میں معیشیت کی گرفت منفی ہوچکی ہے جو کبھی نہیں ہوئی تھی انہوں نے کہا کے ہم نے انہیں دو سال کا ٹائم دیا تاکہ یہ کوئی اعتراض نا اٹھائیں،

دو سال احتساب کے نام پر اپوزیشن کے لوگوں کو پکڑ کر جیلوں میں ڈالا گیا وہ وقت دور نہیں جب پی ٹی آئی کی تمام سیاہ کاریاں کو ہم عوام کے سامنے لے کر آئیں گے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کے یہ پہلی بار ہے کہ ناکام حکومت کو کوئی جماعت کندھا دینے کو تیار نہیں،اے پی سی بلانے کا مقصد ہے کہ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے،گذشتہ الیکشن میں زبردستی کا مینڈیٹ دے کر مسلط کرنے والوں کا چہرا عوام دیکھ لیں پاکستان کو آگے لے جانے کے لئے فوری مڈٹرم الیکشن کی طرف جانا ہوگا،فری ایند فیئر الیکشن کرائے جائے، جنہیں عوام مینڈیٹ دے انہیں کام کرنے دیا جائے،سندھ کے لوگوں کا ہمیشہ گلہ رہا ہے کہ ان کے مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا جاتا جب تک مینڈیٹ کا احترام نہیں ہوگا یہ ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…