پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

نبی کریمؐ کے دور میں مسیحی وفد نے مسجد نبوی میں عبادت کی تھی، اسلام آباد میں مندر کے حوالے سے پیر نور الحق قادری کی اہم باتیں

datetime 8  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ نبی کریمؐ کے دور میں مسیحی وفد نے مسجد نبوی میں عبادت کی تھی،اسلام کے علاوہ مساوات کا درس کہیں نہیں ملتا،ہندو مندر کی تعمیر پر کئی روز سے بات چل رہی ہیاسلام نے مذہب اور عقیدہ کے علاوہ انسانیت اور انسانی رویوں پر زور دیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسلام آباد میں مندر کے حوالے سے پالیسی بیان دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسلام اور آئین میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے،پاکستان کا خطے میں اقلیتوں کے ساتھ

رویہ سب سے بہترین ہے،اسلام آباد مندر کے حوالے سے اقلیتی ممبران نے ملاقات میں فنڈ مانگا تھا،اقلیتی وفد کو جواب دیا ہمارے پاس فنڈز نہیں اور رولز اجازت نہیں دیتے،حکومت نے مندر کیلئے فنڈز نہیں جاری کئے ہیں،وزیر مذہبی امور نے کہا کہ کچھ مذہبی اور سیاسی عناصر نے حکومت کو مندر پر زچ کرنے کی کوشش کی کچھ جید علماء کے بیانات آئے جن کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،کیا مندر کی تعمیر سرکاری خزانہ سے ہوسکتی ہے؟ اس پر اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے مانگی ہے،مندر کا نقشہ منظور نہیں ہوا تھا اس لئے اس پر کام روک دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…