بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

مظفرآباد ایشیاء کا سب سے مہنگا ترین شہر ثابت ہوگیا

datetime 8  جولائی  2020 |

مظفرآباد(این این آئی) ایک طرف کرونا وباء کا خوف ،دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے عوامی ریلیف کا اعلان ،مہنگائی کا بم گرادیا دارلحکومت مظفرآباد ایشیاء کا سب سے مہنگا ترین شہر ثابت ہوگیا جہاں سرکاری ریٹ لسٹ ردی کی ٹوکری میں ہر دکاندار کی اپنی ریٹ منتخب ،

اشیاء خورد ونوش کے علاوہ سبزی فروٹ ،گھی چاول چینی آٹاگیس سلینڈر کی قیمتوں میں 200سے 300اضافہ عوام کی چیخیں نکل گئی ،کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایک طرف ملک بھر سمیت آزادکشمیر مظفرآباد میں کرونا وباء کے باعث ہزاروں گھروں کے چولہے بجھ گئے ،گھروں میں قید ہونے کے باعث خاندان فاقہ کشی پر مجبور ہیں وہاں حکومت عوام کو نہ تو ریلیف دے سکی نہ کوئی خصوصی سبسٹڈی کا اعلان کیا جاسکا جبکہ اوپر سے وفاقی حکومت کی جانب سے عوام کو خصوصی ریلیف پیکج دینے کا اعلان ،مہنگائی کا بم گرادیا ،اشیاء خوردونوش جن میں گھی،چاول،آٹا،گیس سلینڈر سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں 2سے 3سو فیصد اضافہ جبکہ ٹماٹر،پیاز،لہسن ،سبزی فروٹ کی قیمتوں میں 2سو فیصد اضافہ کردیا گیا مگر اُن کو کوئی پوچھنے والا نہیں ،پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے جو ریٹ لیسٹ روزانہ دن 2بجے جاری کی جاتی ہے اُن ریٹ لیسٹوں کو دکانداروں نے پھاڑ کر کچرے کی ٹوکری میں ڈال دیتے ہیں اور اپنی من پسند ریٹ کے حساب سے مختلف اشیاء فروخت کی جاتی ہے ،عوام کا کہنا ہے کہ روزانہ کی سطح پر ضلعی انتظامیہ دکانداروں کی پرائس چیک کرے جبکہ ریٹ لسٹ صبح 8بجے تمام دکانداروں کو دی جائے تاکہ دکاندار اُس ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء عوام کو فروخت کرسکیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…