جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

’’میری نظر میں ذوالفقار مرزا ہیرو ہیں انہوں نے سر پر قرآن رکھ کر سچ بول دیا‘‘ ذوالفقار مرزا مرد حُر ہے، قادر پٹیل آج بھی دو نمبر کاموں میں ملوث ہے، علی زید ی نے ایک اور جے آئی ٹی رپورٹ جاری کر دی ، پیپلز پارٹی کے رہنماپر سنگین الزامات

datetime 8  جولائی  2020 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہےکہ ذوالفقار مرزا ہیرو ہیں،انہوں نے سر پر قرآن رکھ کر سچ بول دیا۔نجی ٹی وی جیو کے پروگرام انہوں نے پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل نے کہا کہ عذیر بلوچ کے الزامات پر تحقیقات کے لئے بلایا گیا تو باہر سے واپس آکر تحقیقات کا حصہ بنا،میزبان شاہزیب خانزادہ نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے

کل عذیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ جاری کی آج وفاقی وزیر علی زیدی ایک اور جے آئی ٹی لے آئے، سندھ حکومت کی جے آئی ٹی پر سربراہ اور اراکین کے دستخط ہیں۔علی زیدی کی جاری کردہ جے آئی ٹی پر سی آئی ڈی اور اسپیشل برانچ کے نمائندوں کے دستخط نہیں ہیں،حیران کن طورپر علی زیدی نے جو جے آئی ٹی رپورٹ جاری کی اس میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے نام ہیں اور بہت سنگین الزامات لگائے گئے ہیں مگر یہ نام سندھ حکومت کی جاری کردہ جے آئی ٹی رپورٹ میں شامل نہیں ہیں۔اس لئے علی زیدی نے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ سپریم کورٹ جے آئی ٹی کے تمام ارکان کو طلب کر کے ان سے پوچھے۔وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ شاہزیب خانزادہ اور دیگر اینکر کو کریڈٹ دیتا ہوں کہ کراچی میں رہتے ہوئے جے آئی ٹی کا معاملہ کئی دفعہ اٹھایا، جے آئی ٹی 2016ء میں بنی پھر سندھ حکومت اوروفاق میں ڈیڈ لاک ہوگیا، میں نے جو جے آئی ٹی پیش کی اس کے پہلے صفحہ پر پارٹ ون لکھا ہوا ہے۔جے آئی ٹی کے پارٹ ون پر وفاق کے چاروں افسران نے دستخط کردیئے، یہاں پتا چلتاہے کہ یہ حکومت میں کیسے اداروں کو دبادیتے ہیں، سندھ حکومت نے آخری جے آئی ٹی جاری کی اس پرسب افسران کے دستخط ہیں، ان دونوں جے آئی ٹیز میں بہت واضح فرق ہے، سندھ حکومت کی جاری جے آئی ٹی میں عذیر بلوچ صرف جرم کا اقرار کرتا ہے۔

پہلی جے آئی ٹی میں عذیر بلوچ یہ بھی بتاتا ہے کہ کس کے کہنے پراس نے یہ جرم کیا، سندھ حکومت کی جے آئی ٹی میں پیپلز پارٹی کی جن شخصیات کے نام تھے وہ نکال دیئے گئے، اس وقت ڈیل ہوئی تھی کہ جے آئی ٹی جب ریلیز ہوگی تو یہ باتیں بھی سامنے آئیں گی۔علی زیدی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ معاملے کا ازخود نوٹس لے تاکہ تمام لوگوں کو بلا کر ان سے سوالات کیے جائیں، میں خود بھی

اس معاملہ میں دو دن بعد پٹیشنر بن رہا ہوں،وزیراعظم کو جے آئی ٹی کا نوٹس لینے کا کہتے تو سیاسی انتقام کے اعتراض اٹھائے جانے لگتے، وزیراعظم کے سامنے تمام چیزیں رکھ دی ہیں وہ جو مرضی چاہے کریں گے، میں بطور وفاقی وزیر سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹارہا ہوں۔ چیف جسٹس تحقیقاتی افسران کو بلا کر پوچھیں گے تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔علی زیدی نے کہا کہ

نثار مورائی کی جے آئی ٹی پر ایم آئی اور پاک رینجرز کے دستخط نہیں ہیں، نثارمورائی کی ایک جے آئی ٹی ہے جس پرکسی کے بھی دستخط نہیں ہیں، اس جے آئی ٹی میں وہ انکشافات ہیں جو دستخط شدہ جے آئی ٹی میں نہیں ہیں، ذوالفقار مرزا کو بھی بلا کر پوچھا جائے مجھے یقین ہے وہ جواب دیں گے۔میری نظر میں ذوالفقار مرزا ہیرو

ہیں انہوں نے سر پر قرآن رکھ کر سچ بول دیا، ان کے صدر آصف زرداری سے پرانے تعلقات تھے مگر وہ سچ پرکھڑے ہوگئے، ذوالفقار مرزا مرد حُر ہے ، ذوالفقار مرزا کو بری الذمہ نہیں کہہ رہا عدالت فیصلہ کرے گی، قادر پٹیل آج بھی دو نمبر کاموں میں ملوث ہے، میرے آگے شاید کوئی غلط بیانی کرے سپریم کورٹ میں کوئی غلط بیانی نہیں کرے گا۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…