پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

ائیر لائنز کی ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 7  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )کرونا وائرس کے پھیلا ئوکی روک تھام کے لئے جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پرسول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ائیرلائنز کو وارننگ جاری کردی۔ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ائیرپورٹ سروسز عامر محبوب نے تمام ائیرپورٹ منیجرزکو مراسلہ لکھ دیا ہے میں انہیں ایئرلائنز کی نگرانی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تمام ائیرپورٹ منیجرزکو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی ائیرلائنز کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔مراسلے

کے متن کے مطابق ائیر لائینز ملک بھر کے ائیرپورٹس پر کرونا سے بچا ئوکی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کررہی ہیں، بعض ائیرلائنز دوران پرواز مسافروں کی کرونا وائرس سے حفاظت کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کررہیں، بعض ائیرلائنز دوران پرواز مسافروں کے درمیان سماجی فاصلے کی ہدایت کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہی ہیں۔ سی اے اے کی ہدایت کے باوجود جہازوں کو بھر کرلایا جارہاہے، خلاف ورزی کر نے والی ائیر لائن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…