بزدار کا میرٹ اس طالب علم سے زیادہ نہیں جو امتحان سے پہلے سوال ملنے کے باوجود بھاگ جائے، معروف صحافی نے وزیراعلیٰ کی وعدہ خلافی پر کھری کھری سنا دیں

7  جولائی  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان خدارا عثمان بزدار چوائس پر نظرثانی کریں، بزدار کی میرٹ اس سٹوڈنٹ سے زیادہ نہیں جسے امتحان سے پہلے ایک ایک سوال بتا دیا جائے، صحیح جواب پر دس فیصد گریس نمبرز کا بھی وعدہ ہو مگر پھر بھی وہ کمرہ امتحان سے بھاگ جائے کل بزدار نے ایسا ہی کیا، یہ بات معروف صحافی کامران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہی۔ معروف صحافی نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ

عثمان بزدار کی جانب سے کافی عرصے سے انٹرویو کیلئے مجھے سے رابطہ کیا جارہا ہے، گزشتہ ہفتے بھی مجھے بتایاگیا کہ عثمان بزدار پروگرام میں شرکت کے خواہش مند ہیں اور وہ اپنے دو سالہ کارناموں کو عوام کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں۔ کامران خان نے کہاکہ ہم نے پیر کے روز انٹرویو کی باقاعدہ تیاری شروع کی، شام ساڑھے سات بجے انٹرویو کا وقت طے تھا، معروف صحافی نے کہا کہ عثمان بزدار کی ٹیم سے پیغام موصول ہوا کہ اگر ممکن ہو سکے تو انٹرویو فون پر لے لیا جائے کیونکہ وزیراعلیٰ کیمرے کے سامنے زیادہ کمٹرٹیبل نہیں ہوتے، ہم نے کہا کہ یہ مناسب عمل نہیں ہے ان کو انٹرویو کے لئے سکرین پر آنا چاہیے۔ اس کے بعد کہا گیا کہ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ اگر موضوعات ریکارڈنگ سے قبل بتا دیے جائیں تو ریکارڈ مرتب کرنے میں آسانی ہو گی، ہم نے انہیں موضوعات بھی بتا دیے، پھر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے کہا گیا کہ سوال بھی بتا دیں، ہم نے کہا کہ ایسا نہیں ہوتا مگر پھر بھی ہم نے سوال انہیں بھیج دیے، پھر سوال کی ترتیب پوچھی گئی وہ بھی انہیں بتا دی گئی، ان کی ٹیم کے ساتھ یہ کوآرڈی نیشن کافی دیر تک چلتی رہی۔ معروف صحافی نے کہا کہ ایک ڈیڑھ گھنٹہ گفتگو کے بعد ساڑھے چھ بجے دوسری طرف سے مکمل خاموشی ہو گئی، جس کے بعد ہمیں کسی اور ذریعے سے پتہ چلا کہ وزیراعلیٰ پنجاب انٹرویو نہیں دیں گے، ان کے گھر ریکارڈنگ کیلئے گئی ٹیم کو واپس بھجوا دیا گیا۔

معروف صحافی نے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ عمران خان کا وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ان کا انتخاب ایک غلطی ہے۔ واضح رہے کہ معروف اینکر پرسن کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی خواہش پر انٹر ویو رکھوا کر وقت نہیں دیا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں عثمان بزدار سے پوچھنے والے سوال شیئر کیے اور ساتھ پیغام لکھا آج عثمان بزدار کی خواہش پر ان کا انٹرویو کرنا تھا کہ ریکارڈنگ سے ذرا پہلے وزیر اعلیٰ ٹیم سمیت اچانک غائب، اس سے قبل موضوعات پوچھے بتائے حتیٰ کہ سوالات بھی بتا دئے پھر ایسے غائب ڈھونڈے نہ ملے آخری لمحات میں 90 منٹ کے شو کے لئے مختص 60 منٹ غائب وہ سوالات جو بزدار برداشت نہ کرسکے!۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…