لاہور(این این آئی)کورونا وائرس اورلاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستان میں پھنس جانے والے مزید 114بھارتی شہریوں کی واپسی کے لئے 9جولائی واہگہ بارڈر کو خصوصی طو رپر کھولا جائے گا۔ گزشتہ ماہ 600 سے زائد
بھارتی شہری واپس روانہ ہوئے تھے تاہم 114 بھارتی شہریوں کی واپسی نہیں ہوسکی تھی۔ نجی ٹی وی کے مطابق 9جولائی کو بھارتی شہریوں کی واپسی کے لئے واہگہ بارڈر کو خصوصی طور پر کھولا جائے گا۔