منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

جعلی لائسنس کے حامل پائلٹس کی خبریں، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی سیفٹی ریٹنگ حیرت انگیز سطح پر آ گئی

datetime 6  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے)کو جعلی لائسنس کے حامل 262 پائلٹس کی موجودگی کی خبروں کے بعد ریٹنگز دینے والی ایک ویب سائٹ ایئرلائن ریٹنگ ڈاٹ کام نے سنگل اسٹار قرار دیدیاہے۔ یہ سیون اسٹار ریٹنگز میں سب سے کم ترین سطح ہے۔حال ہی میں یورپین یونین نے اپنے ممالک میں پی آئی اے کے آپریشن پر 6 ماہ کیلئے پابند عائد کردی، اور اب ایئر لائنز کو 3 اسٹار سے ون اسٹار کردیا گیا ہے۔

ایئر لائن ریٹنگز ڈاٹ کام نے آئی اے ٹی اے آپریشنل سیفٹی آڈٹ(آئی او ایس اے)کے تحت آئی سی اے او کنٹری آڈٹ کیلئے بھی تھری اسٹار سے ون اسٹار میں تبدیل کردیا ہے۔ایئر لائن ریٹنگز ڈاٹ کام کے ایڈیٹر انچیف جیفری تھامس نے اس ضمن میں بتایاکہ یقینا پائلٹس کے لائسنس سے متعلق متوقع بدعنوانی اور جعلسازی کی تحقیقات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی پریشان کن امر ہے، اسے آئی او ایس اے آڈٹ اور آئی سی اے او کنٹری آڈٹ کی جانب سے اٹھایا جانا چاہئے۔آئی اے ٹی اے نے اپنے بیان میں کہاکہ ہم پاکستان سے آنیوالی اطلاعات پر نظر رکھتے ہوئے ہیں، جو ایوی ایشن ریگولیٹر کی جانب سے لائسنس اور حفاظتی اقدامات کی نگرانی میں سنگین کوتاہی کی نشاندہی کرتی ہے۔ ہم اس معاملے پر پاکستان سے مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ماہرین کے مطابق پی آئی اے دیوالیہ ہے، اس کے پاس اپنے معاملات چلانے یا قرض کی ادائیگی کیلئے بھی فنڈز نہیں ہیں۔ بلومبرگ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے کرونا وائرس کی وبا کے دوران عالمی طلب میں کمی کی وجہ سے ڈیفالٹ ہونیوالی پہلی فضائی کمپنی بننے کا امکان ہے۔ کم ترین حفاظتی معیار پر ریٹنگ گرنے کے باعث پی آئی اے کے کاروبار پر مزید منفی اثرات مرتب ہوں گے کیونکہ صارفین اس کے ذریعے سفر سے گریز کریں گے جبکہ دیگر ممالک بھی پی آئی اے کے اپنے ہوائی اڈے بند کرسکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…