چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی میں خاتون اول کے سابق شوہر کا ہاتھ نکلا، خاورمانیکا کی حکومتی اور وزارتی معاملات میں مداخلت، دھماکہ خیز انکشافات

6  جولائی  2020

اسلام آباد(آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نئے چیئرمین جاوید غنی کی تعیناتی میں بھی خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کا ہاتھ نکلا، جو کہ جاوید غنی کے قریبی دوست بھی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خاور مانیکا چونکہ خود ایف بی آر کے شعبہ کسٹم سے تعلق رکھتے تھے اور جاوید غنی کا تعلق بھی کسٹم سے ہے لہذا دونوں کی اچھی دوستی ہے اور خاور مانیکا کی کوشش تھی کہ جاوید غنی کو اہم عہدہ دلوایا جائے۔

اس سلسلے میں انہوں نے اعلیٰ سطح پر سفارش بھی کی جو کہ تسلیم کرلی گئی اور جاوید غنی کو ایف بی آر کا چیئرمین بنا دیا گیا۔دوسری طرف ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے باوجود خاور مانیکا حکومتی اور وزارتی معاملات میں مداخلت کررہے ہیں اور کئی وزارتوں میں وزراء سے بھی ملاقاتیں کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔گزشتہ دنوں انہوں نے وزارت توانائی کا دورہ کیا جہاں پران کی ملاقات وفاقی وزیر عمر ایوب سے ہوئی، ویٹنگ روم میں اور بھی بہت سے مہمان ملاقات کے منتظر تھے مگر جیسے ہی خاور مانیکا کا کارڈ عمر ایوب تک پہنچا تو سب سے پہلے انہیں اندر بلا لیا گیا جو کہ کسی دوست کے تبادلے کی سفارش لے کر گئے تھے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی سے بھی چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی کا قریبی رشتہ ہے اور انہیں تعینات کرنے کا بنیادی مقصد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کروانا ہے۔  جاوید غنی کی تعیناتی میں بھی خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کا ہاتھ نکلا، جو کہ جاوید غنی کے قریبی دوست بھی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خاور مانیکا چونکہ خود ایف بی آر کے شعبہ کسٹم سے تعلق رکھتے تھے اور جاوید غنی کا تعلق بھی کسٹم سے ہے لہذا دونوں کی اچھی دوستی ہے اور خاور مانیکا کی کوشش تھی کہ جاوید غنی کو اہم عہدہ دلوایا جائے۔اس سلسلے میں انہوں نے اعلیٰ سطح پر سفارش بھی کی جو کہ تسلیم کرلی گئی اور جاوید غنی کو ایف بی آر کا چیئرمین بنا دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…