لاہور (آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ بی بی کے خلاف آڈیو کال ریکارڈنگ وائرل ہونے کے معاملے پر پنجاب حکومت نے آڈیو کال ریکارڈنگ وائرل کرنے کے الزام میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کار دار سے استعفیٰ لینے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ میڈیا رپورٹس
کے مطابق حکومت نے اپنی ہی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کار دار کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس اور وزیراعظم ہاؤس کے دروازے بند کردئیے ہیں۔ جس کی وجہ سے عظمی کار دار کی جانب سے کی جانیوالی معذرت رائیگاں چلی گئی ہے۔ امکان ہے کہ عظمیٰ کار دار پنجاب اسمبلی کی رکنیت کو بھی خطرات لاحق ہیں۔