منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کا5 ہزار ارب روپے کا قرض چکا دیا 15کھرب 67ارب کی بدعنونی کم ہو کر کتنی رہ گئی؟بڑا دعویٰ کردیا گیا

datetime 6  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) صوبائی وزیرِاطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حکومت سنبھالنے سے اب تک موجودہ حکومت ملک کا پانچ ہزار ارب روپے قرض واپس کرچکی ہے۔اپنے بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے۔

عمران خان ملک میں 15 کھرب 67 ارب کی بدعنوانی کو 270 ارب تک لے آئے ہیں،وزیراعظم کی رہنمائی میں منی لانڈرنگ کی کمر توڑ کر رکھ دی گئی ہے۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ پاکستان میں ساٹھ سال کے بعد بڑے ڈیموں کی تعمیر ہو رہی ہے اور نہری نظام کو بہتر کیا جا رہا ہے،اس کے علاوہ پی ٹی آئی حکومت نے دو کھرب پینتالیس ارب کی رقوم غریب، بے روزگار اور نادار طبقے میں تقسیم کئے،ساتھ ہی ملک بھر میں آٹھ کروڑ افراد کو صحت انصاف کارڈز کے زریعے مفت علاج کی سہولت دی جا رہی ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ موڈیز، ورلڈ بینک سمیت دیگر بین الاقوامی مالیاتی ادارے ہمارے معاشی استحکام کی تعریفیں کر رہے ہیں،بہتر معاشی پالیسیوں کے باعث کورونا وائرس کے باوجود برآمدات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ پاکستان کا کرنٹ اکانٹ خسارہ پہلے سے پچاسی فیصد کم جبکہ تجارتی خسارہ سینتیس ارب ڈالر سے تئیس ارب ڈالر رہ گیا ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے اپنے بیان میں متحدہ اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی ماہر میڈیکل اسپیشلسٹ سے اپنی آنکھوں اور کانوں کا علاج کرانا چاہیے ،اپوزیشن وزیرِاعظم عمران خان کی پرفارمنس پر تنقید کرنے سے پہلے تحقیق کر لیں تو بہتر ہو گا،آلِ شریف کو فضول تنقید اور بے بنیاد پراپیگنڈے کے جواب میں ہمیشہ منہ کی کھانی پڑے گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…