ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کی ہونہار بیٹی رائنہ خان نے برطانیہ کا’’دی لیڈی ڈیانا ایوارڈ‘‘ اپنے نام کرلیا

datetime 6  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)پاکستان کی ہونہار بیٹی رائنہ خان نے برطانیہ کا’’دی لیڈی ڈیانا ایوارڈ‘‘ اپنے نام کرلیا، لاہور کی رائنہ خان خط غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے طبقے کے بچوں اور خواتین کو تعلیم دے کر ایوارڈ کی حق دار قرار پائیں۔

تفصیلات کے مطابق18 سالہ اے لیول کی طالبہ رائنہ خان معروف گلوکار عدیل برکی کی بیٹی ہیں، انہیں سماجی خدمات کے اعتراف میں ایک غیر سرکاری برطانوی تنظیم کی جانب سے ’دی لیڈی ڈیانا ایوارڈ‘دیا گیا۔ یہ ایوارڈ ہر سال برطانیہ کی سابق شہزادی لیڈی ڈیانا کی سالگرہ پر دیا جاتا ہے۔رائنہ خان کے مطابق انہوں نے 2017 میں گھریلو ملازمہ کے بچوں کو پڑھانا شروع کیا اور ایک این جی او کی بنیاد رکھی۔2 سال میں فنڈز اکٹھے کرکے ایک اسکول بنایا جہاں 250 طلبا و طالبات مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ اسکول میں لڑکیوں کو سلائی کڑھائی کا کام بھی سکھایا جاتا ہے۔رائنہ خان سماجی خدمات کے باعث 2 مرتبہ غیر ملکی ایکسچینج پروگرام اور یوتھ ایمبیسیڈر کے طور پر منتخب ہو چکی ہیں، وہ بین الاقوامی تعلقات پالیسی میں مزید تعلیم حاصل کرکے خواتین کی بہبود کے لیے کچھ کرنا چاہتی ہیں۔رائنہ خان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تعلیم عام کرنا ان کا خواب ہے، وہ اس مقصد کے لیے اپنی کوشش جاری رکھیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…