منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

آٹے کابحران پھر پیداہوگیا،کپتان مافیا کے مقابلے کی بجائے اس کا حصہ بن گئے، حکومتی ٹیم کو نااہلوں کا ٹولہ قرار دیدیا گیا

datetime 5  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجا محمدجواد نے کہاہے حکومتی ٹیم نااہلوں کا ٹولہ ہے جس نے دوسال میںناکامی کے عالمی ریکارڈقائم کئے ،سابقہ حکومتوں کی کرپشن، بدیانتی اور خزانہ خالی ہونے کا رونا کب ختم ہوگا، آٹا پھرمہنگا کر دیا گیا ایک بحران ختم نہیں ہوتا دوسرا سراٹھا لیتا ہے کپتان مافیا کے مقابلے اور خاتمے کی بجائے اس کا حصہ بن گئے ،ملک لوٹنے والوں کوہرطرح کی آزادی اورحکمرانوں کی

آشیربادحاصل ہے عمران خان نے2سالوں میں عوام کودکھوں کے سونامی میں ڈبودیا، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اورلووولٹیج نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ 22برسوں تک بھٹی میں ڈال کرکندن بنائے گئے تحریک انصاف کے وہ ارسطوکہاں ہے جنھوں نے عوام کے مسائل کو حل کرناتھا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ذمہ داران کے مشاورتی اجلاس سے خطاب اور عوامی وفودسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ راجا محمد جواد نے کہاکہ چینی ،آٹامافیا کوسزادینا حکمرانوں کی ترجیح نہیں عوام کوان لٹیروں کے رحم وکرم پرچھوڑ دیا گیا ملکی ادارے کرپشن کے خاتمے اور غریب کوریلیف دینے کی بجائے ملک لوٹنے والے سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کوتحفظ فراہم کرنے میں لگے ہیں ،عوام مہنگی چینی ،آٹا اور بجلی و گیس لینے پر مجبور ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک عوام سچے دل سے توبہ و استغفار کرکے اپنے سابقہ گناہوں کی معافی نہیں مانگتے اور آئندہ دیانتدار اور خوف خدا رکھنے والی قیادت کا ساتھ نہیں دیتے ،پریشانیوں اور مصیبتوں سے چھٹکارا نہیں مل سکتا۔نظام مصطفی ﷺ ہی پاکستان کو ایک اسلامی و فلاحی اورمسائل سے پاک ریاست بنا سکتا ہے ۔  راجا محمدجواد نے کہاہے حکومتی ٹیم نااہلوں کا ٹولہ ہے جس نے دوسال میںناکامی کے عالمی ریکارڈقائم کئے ،سابقہ حکومتوں کی کرپشن، بدیانتی اور خزانہ خالی ہونے کا رونا کب ختم ہوگا، آٹا پھرمہنگا کر دیا گیا ایک بحران ختم نہیں ہوتا دوسرا سراٹھا لیتا ہے کپتان مافیا کے مقابلے اور خاتمے کی بجائے اس کا حصہ بن گئے ،ملک لوٹنے والوں کوہرطرح کی آزادی اورحکمرانوں کی آشیربادحاصل ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…