اسلام آباد (این این آئی)گزشتہ ایک ہفتے میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیمنٹ 20 روپے بوری مہنگا کر دیا گیا،جڑواں شہروں میں سیمنٹ کی ری ٹیل قیمت 500 سے بڑھ کر 520 روپے ہوگئی، بجٹ میں حکومت نے سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 50 پیسے فی کلو کمی کا اعلان کیا تھا،اس حساب سے ملک بھر میں سیمنٹ فی بوری 25 روپے
سستا ہونا چاہئے تھا۔ ذرائع کے مطابق تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی ہوئی تو سیمنٹ کی قیمتوں میں ایک سو روپے فی بوری مزید اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار کے پاس سیمنٹ کی پیداواری لاگت کا تعین کرنے کی صلاحیت نہیں،وزارت صنعت و پیداوار کے پاس سیمنٹ کی قیمت مقرر کرنے کا اختیار نہیں۔