ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں مادر پدر آزاد کرپشن رہی، کرپشن جاری رہی تو اداروں کا حال اسٹیل ملز جیسا ہوگا، سکول و کالجز کھولنے بارے بھی صدر مملکت عارف علوی نے اہم بات کر دی

datetime 5  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم نظرثانی سے بہتر ہو سکتی ہے،سندھ حکومت کے اختیارات سلب کرنے کی تجویز کبھی زیرغور نہیں آئی، وفاق اور صوبے میں اختلافات چلتے رہتے ہیں، وسائل کی تقسیم پراختلافات معمول کی بات ہے، پاکستان میں مادر پدر آزاد کرپشن رہی ہے، کرپشن جاری رہی تو اداروں کا حال اسٹیل ملز جیسا ہوگا، نیب کو مالم جبہ، بلین ٹری اور بی آر ٹٰی جیسے منصوبوں کی

تحقیقات کرنی چاہیے، نیب اگر ان کیسز کی تحقیقات نہیں کرتا تو کسی کو تو پٹیشن دائر کرنی چاہیے کہ نیب ایسا کیوں نہیں کر رہا،جہانگیر ترین کو حکومت نے باہر نہیں بھیجا، وہ واپس آجائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔صدرمملکت کاکہنا تھا کہ عمران خان کی کرپشن کے خلاف جنگ جاری ہے، پہلی بارحکومت نے اسکینڈلز کی تحقیقات کے بعد رپورٹس جاری کی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 1300نیب مقدمات میں سے صرف 5 بیوروکریٹس کے خلاف تھے، نیب کا قانون مناسب ہے، بار ثبوت ملزم پر ہی ہونا چاہیے، اگر کسی کو نیب قانون پر اعتراض ہے تو وہ پٹیشن دائر کردے۔ انہوں نے نجی اداروں کی تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں 15 سے 20 فیصد تک کورونا موجود ہے مگر لوگوں میں اس کے علامات نہیں ہیں اور ہم ‘ہرڈ امیونٹی’ کی جانب جارہے ہیں۔عید الاضحیٰ پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا ککہ کورونا وائرس جانوروں سے نہیں پھیلتی یہ انسانوں کے اجتماع سے ہی پھیلے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ عید الاضحیٰ کے حوالے سے ایس او پیز آج جاری کردیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘جیسے حرم میں حج کے موقع پر لوگ پیسے دے دیتے ہیں اور قربانی ہوجاتی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہمارے ملک میں بھی اجتماعی قربانی کو فروغ ملے’۔انہوں نے کہا کہ ‘مجھے لگتا ہے

کہ عید الاضحیٰ اور محرم میں اگر ہم کورونا کو کنٹرول کرلیں تو سب ہمارے کنٹرول میں آجائے گا’۔لاک ڈاؤن کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں تقریباً تمام ممالک میں عوام کا رد عمل ویسا ہی ہے جیسا پاکستان کا ہے، مگر ساری بد احتیاطی کے باوجود ہم نے اس میں بہتری دکھائی ہے۔اسکول اور کالجز کھولنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ علم کی اصل منزل اب آن لائن ہی ہے، اسکول اور کالجز کو

کھولنے کا تعلق کورونا وائرس کے گراف سے ہوگا۔وفاق اور سندھ کی تکرار کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ‘صوبوں اور وفاق کے درمیان تکرار چلتی رہے گی، جیسے جیسے معیشت بہتر ہوگی صوبوں کے حصے پر ہم آہنگی بڑھتی جائے گی’۔18 ویں ترمیم میں ترمیم کے بارے میں انہوں نے رائے دی کہ ‘آئین میں ترمیم آتی رہتی ہیں اسی طرح اگر 18یں ترمیم پر بھی نظر ثانی کی جائے تو یہ بہتر ہی ہوگی’۔آئین و قانون کے مطابق

سندھ کے اختیارات لے کر گورنر کو دینے کے صدر مملکت کے پاس موجود اختیار کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ‘بہت سارے معاملات وزیر اعظم کی تجویز پر چلتے ہیں اور اب تک کوئی ایسی تجویز نہیں آئی کہ سندھ کے اختیارات گورنر کو دیں ‘۔پاکستان کی معیشت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ملک میں آبادی کا تناسب ہماری معیشت پر اثر انداز ہوتی ہے، جی ڈی پی اگر 2 فیصد بڑھے اور آبادی 3 فیصد بڑھے تو مسائل بڑھتے ہیں۔ ان کا  کہنا تھا کہ پاکستان میں مادر پدر آزاد کرپشن رہا ہے، کرپشن جاری رہی تو اداروں کا حال اسٹیل ملز جیسا ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تحریک انصاف کی حکومت طیارہ حادثے، چینی بحران جیسے اسکینڈلز کی رپورٹس سامنے لائی ہے۔جہانگیر ترین کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ‘مجھے لگتا ہے کہ جہانگیر ترین واپس آجائیں گے اور وہ اپنا ہر طریقے سے دفاع کریں گے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘آج کل عدالتیں بھی کرپشن کے خلاف کام کر رہی ہیں، نیب کا نظام بہت زبردست ہے’۔نیب چیئرمین سے ملاقات کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ‘نیب چیئرمین سے مل کر میں نے سوال کیا تھا کہ بیوروکریسی کے حوالے سے کتنے کیسز ہیں تو انہوں نے بتایا کہ کل 1300 کیسز میں سے صرف 5 کیسز بیوروکریسی کے خلاف ہے’۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…