جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

برطانیہ جانے والے خواہش مندوں کیلئے خوشخبری، برطانوی سفارتخانے نے اہم اعلان کردیا

datetime 5  جولائی  2020 |

اسلام آباد(آن لائن) برطانوی سفارتخانے کا آئندہ ہفتے سے ویزہ درخواستیں وصول کرنے کا اعلان،ویزہ کے خواہشمند درخواست کزاروں کو احتیاطی تدابیر پر عمل یقینی بنانا ہوگا۔ اتوار کے روزپاکستان میں برطانوی سفارتخانے کی جانب سے جاری ٹویٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے سے ویزہ سہولت مراکز پردرخواست لینا شروع کردی جائیں گی،سہولت مراکز پر احتیاطی تدابیر پر عمل یقینی بنانا ہوگا،

کورونا کے باعث ویزوں کا عمل معطل کیا گیا تھا۔ پاکستا ن میں برطانوی سفارتخانے نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ آئندہ ہفتے سے برطانوی ویزوں کیلئے درخواستیں وصول کرنا شروع کردیں گے۔آئندہ ہفتے ویزہ سہولت مراکز پر اپوائنٹ منٹس ملنا شروع ہوجائیں گی۔ سہولت مراکز پر کورونا وباء کے خدشات کے پیش نظر تمام حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں، وہاں پر آنے والے ویزہ کے خواہشمندوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل یقینی بنانا ہوگا۔ برطانوی ویزوں کیلئے درخواستوں کی وصولی کا عمل کورونا وباء کے بعد معطل کردیا گیا تھا۔سفارتخانے کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ ویزہ کے خواہشمند ویب سائٹ سے مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔واضح رہے برطانیہ میں کورونا وباء زور ٹوٹ رہا ہے۔ جس کے باعث برطانیہ نے سیاحوں اور دیگر شعبوں سے وابستہ افراد کے لیے ویزوں کا اجراء دوبارہ کرنا شروع کردیا ہے۔ برطانیہ نے معمول کی زندگی کی بحالی کی طرف سب سے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے آخرکار تین مہینوں بعد شہریوں کو پب میں شراب پینے، بال کٹوانے اور ریستوران میں کھانا کھانے کی اجازت بھی دے دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ ہر شخص کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا اور کاروباری اداروں کی مدد کے لیے معاشرتی دوری کو برقرار رکھنا ہوگا تاکہ کورونا وائرس کی دوسری لہر سے بچا جا سکے۔اپنے پیغام میں جانسن کا کہنا تھا کہ موسمِ گرما سے

محفوظ طریقے سے لطف اندوز ہوں اور ایسا کچھ نہ کریں جس سے کورونا وائرس پر قابو پانے والی پیشرفت کو نقصان پہنچے۔اسی طرح برطانیہ میں 3 ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد تمام مساجد نمازیوں کے لیے کھول دی گئی ہیں۔ جبکہ نماز جمعہ کے بڑی اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی۔ مساجد انتظامیہ بخار کی جانچ، ہینڈ سینی ٹائرز اور ماسک یقینی بنا نے کی پابند ہو گی۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں دیگر عبادت گاہیں، ریسٹورنٹ اور حجام کی دکانیں مروجہ طریقہ کار کے تحت کھول دی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…