منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

مائنس ون نہیں اب پوری بارات جائیگی،شیخ رشید کی مائنس تھری کی بات میں وزن ہے،عمران خان اور شیخ رشید نے خود ہی حیرت انگیز اعتراف کر لیا

datetime 5  جولائی  2020 |

کوئٹہ(این این آئی) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی مائنس تھری کی بات میں وزن ہے کیوں کہ مائنس ون میں ون اتنی اہمیت نہیں رکھتا اصل کھیل اور کمال باقیوں کا ہے، عمران خان اور شیخ رشید نے مائنس کی بات کرکے اعتراف کیا ہے کہ وہ خود نہیں آئے بلکہ لائے گئے ہیں، اب مائنس ون نہیں پوری بارات جائے گی، ملک ارشد کے فیصلے کے بعد

اپوزیشن ایک بار پھر مصلحتوں کا شکار ہوچکی ہے، چوہدری برادران کے پاس ہماری امانت کا کیا حشر ہوا ہے اب تو ان کی اپنی امانتیں غیر محفوظ نظر آرہی ہیں۔ اتوارکے روز مختلف وفود اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ شیخ رشید نے مائنس ون کی جگہ مائنس تھری کی بات کرکے اپنے لانے والوں کو پیغام دیا ہے، شیخ رشید سے پہلے عمران خان نے مائنس ون کی بات کرکے جن پیغام دیا تھا اب شیخ رشید نے بھی انہی کی بات کی ہے اس طرح انہوں نے اعترافف کیا ہے کہ ہم خود نہیں آئے بلکہ لائے گئے ہیں اور اگر جائیں گے تو پوری بارات جائے گی، شیخ رشیدکی اپنی بارات کی خواہش توپوری نہیں ہوئی کم ازکم اس بارات کے حوالے سے وہ اپنی اس خواہش کو بھی پورا کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ اب جو کچھ کرنا انہوں نے کرنا ہے جن کی جانب شیخ رشید نے اپنے بیان میں اشارہ کیا ہے کیوں کہ اپوزیشن تو اس پوزیشن میں نہیں رہی، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے اتحاد و یکجہتی سے کچھ توقع بن گئی تھی کہ اب کچھ ہوگا لیکن ملک ارشد کے فیصلے کے بعد ایک بار پھر اپوزیشن مصلحتوں کی شکار ہوگئی اور یقینا مصالحت کے لیے مصلحت ضروری ہے، ایک سوال کے جواب میں جے یو آئی کے ترجمان نے کہا کہ چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی کے پاس پڑی ہماری امانت کا کیا حشر ہوا ہے کیوں کہ ان کے اپنے بیان سے پتہ چلتا ہے کہ ان کی اپنی امانتیں غیر محفوظ ہیں جو اپنے ساتھ کئے ہوئے وعدہ اور معاہدوں کے بارے میں فریاد کررہے ہیں وہ ہماری امانت کے حوالے سے کیا لنکا ڈھائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…