کرونا لاک ڈاؤن، طلاق کی شرح میں تشویشناک اضافہ صرف تین ماہ میں 700 سے زائد طلاق کے کیسز ریکارڈ‎

5  جولائی  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کرونا وائرس کی صورتحال وجہ سے گزشتہ تین ماہ سے لاک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے ۔ 3ماہ کے لاک ڈائون کے دوران ملتان میں 700 سے زائد طلاق کے کیسز ریکارڈ ہوئے، جس کی وجہ کہیں گھریلو تشدد بنا تو کسی کو لاک ڈاؤن سے

معاشی تنگی نے مجبور کردیا۔ گزشتہ سال کی نسبت طلاق کی شرح میں 4 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملتان میں لاک ڈاؤن نے سینکڑوں گھر اجاڑ دیئے، کئی شادی شدہ جوڑوں کے درمیان معمول کے جھگڑوں نے گھریلو تشدد کی صورت اختیار کی اور معاملہ طلاق تک جا پہنچا۔ملتان ميں گزشتہ سال کی نسبت طلاق کی شرح ميں 4 فيصد اضافہ ہوگیا، کرونا وائرس کے باعث تین ماہ سے جاری لاک ڈاؤن کے دوران میاں بیوی میں علیحدگی کے 740 کیسز رپورٹ ہوئے۔قانونی ماہرین نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک ریکارڈ کیسز کی تعداد گزشتہ سال سے زیادہ ہے جو بہت الارمنگ ہے۔ماہرین کے مطابق زیادہ تر لوگ گھر پر بند رہنے کی وجہ سے اکتاہٹ اور چڑچڑے پن کا شکار ہو رہے ہیں، جس سے ان کی ذہنی صحت بھی متاثر ہونے لگی ہے۔ماہر نفسیات کا کرونا لاک ڈاؤن کے دوران طلاق کی بڑھتی شرح پر کہنا ہے کہ ہمارا خاندانی نظام ہی ایسا ہے کہ ایک آدمی کماتا ہے باقی گھر والے کھاتے ہیں، کرونا کے باعث وہ بھی گھر بیٹھ گیا، تنگ دستی، غربت اور تشدد کی وجہ سے معاملات طلاق تک پہنچ رہے ہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ ازدواجی زندگیوں کے خاتمے کا سبب بھی بن رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…