ملک کے درجنوں ڈاکٹرز نے نوکری سے استعفیٰ دیدیا

5  جولائی  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے ٹیچنگ اسپتالوں سے 48 ڈاکٹرز نے اپنی نوکری سے استعفیٰ دے دیا جن کی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ استعفیٰ دینے والے ڈاکٹرز پنجاب کے مختلف اسپتالوں میں میڈیکل آفیسر تھے۔نوٹیفکیشن کے مطابق میو اسپتال میں کام کرنے والے

14 ڈاکٹرز کا استعفٰی منظور کیا گیا ہے۔ اس میں بتایا گیا کہ الائیڈ اسپتال فیصل آباد کے 2 اور ڈی جی خان اسپتال کے 4 ڈاکٹروں کا استعفیٰ منظور کیا گیا ہے۔ روزنامہ جنگ کی رپورت کے مطابق سول اسپتال بہاولپور کے 1، شیخ زید رحیم یارخان کے 2 ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ جناح اسپتال لاہور کے 7 ڈاکٹرز کا استعفیٰ بھی منظور کیا گیا ہے۔ گورنمنٹ نوازشریف یکی گیٹ اسپتال کے2، چلڈرن اسپتال لاہورکے6 ڈاکٹروں کااستعفٰی منظور ہوگیا اور نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔لاہور ہی میں سروسزاسپتال کے 2، لیڈی ایچی سن کے 1، جنرل اسپتال کے 3 ڈاکٹروں کا استعفٰی منظور کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق کوٹ خواجہ سعید اسپتال اور شاہدرہ ٹیچنگ اسپتال کے ایک ایک ڈاکٹرزکا استعفیٰ منظور ہوا ہے۔ گوجرانوالہ ٹیچنگ اسپتال میاں منشا کے ایک ڈاکٹر کا استعفی منظور ہوا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ تمام ڈاکٹرز نے سال 2020 میں مختلف اوقات میں اپنے استعفے بھجوائے تھے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…