جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

حکومت کے پاس اکثریت نہیں رہی، اخترمینگل حکومت سے الگ ہوگئے ق لیگ والے بھی ناراض، حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد، دھماکہ خیز اعلان

datetime 5  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوتھل(این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے مرکزی جنرل سیکرٹری وسابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹراوتھل میں اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی مکھی شام لعل لاسی کی رہائش گاہ پرصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کی کوشش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے،حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے ہوم ورک شروع کردیا ہے

حکومت کے خلاف عدم اعتمادکی تحریک لانا اپوزیشن کا آئینی حق ہے ملکی سطح پر آل پارٹیز کانفرنس کیلئے مشاورت جاری ہے حکومت کے پاس اکثریت نہیں رہی اخترمینگل حکومت سے الگ ہوگئے ق لیگ والے بھی ناراض ہیں۔انہوں نے کہاکہ وفاقی بجٹ کو عوام نے یکسر مسترد کردیا ہے عمران خان اور اسکا ٹولہ اس عوام دشمن بجٹ کو تاریخی بجٹ قرار دے رہاہے،حکومت معاشی،اقتصادی اور خارجہ امور میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے زیرواکانومی گروتھ سے ملکی معیشت کا جنازہ نکل گیاہے اس جرم میں اپوزیشن بالکل شریک نہیں ریاست مدینہ کی دعوے دار حکومت جس نے ریاست مدینہ میں ایک کروڑ نوکریاں،پچاس لاکھ گھربنانے کا اعلان کیا تھا لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتاہے کہ ریاست مدینہ میں لوگ نان شبینہ سے محروم ہوکررہ گئے ہیں اسلام آباد میں مندر کی تعمیرکامسئلہ صرف ہمارا نہیں بلکہ تمام مسلمانوں کا ہے کہ وہ کیاردعمل دیتے ہیں ہم اقلیتوں کے حقوق کے قائل ہیں اور خود کو اسکا ذمہ دار بھی سمجھتے ہیں وفاقی حکومت اس معاملے میں فساد پیداکررہی ہے اس سے ہندوستان میں یہ تاثر جائے گا کہ پاکستان میں مسلمان مندر تعمیرکے خلاف ہیں حکومت کا یہ فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے یہ ہندومسلم بھائی چارگی کے خلاف ایک سازش ہے ہمارا جھگڑا قادیانیوں کے ساتھ ہے وہ خود کومسلمان کہتے ہیں اور اپنے آپ کو اقلیت تصور نہیں کرتے قادیانیوں کے ساتھ ہمارا آئینی جھگڑا ہے

قادیانی خود کو آئین کے تحت غیرمسلم تسلیم کریں ہمارا جھگڑا ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت کو ہم جعلی حکومت سمجھتے ہیں اسکے خلاف ہم نے ملین مارچ کئے لاک ڈاؤن کیے میں اپوزیشن کی بڑی جماعتوں سے یہ کہنا چاہتاہوں کہ اس جعلی حکومت سے عوام کو نجات دلانے میں اپنا کرداراداکرے کیونکہ اب یہ حکومت صرف ہوا میں کھڑی ہے مو۔لانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ سی پیک سے بلوچستان کو فائدہ ہونا تھا

لیکن اس نالائق حکومت میں سی پیک کا کام ہی رک گیاہے اور سی پیک کے اثرات عوام تک آنے سے پہلے ہی ختم ہوگئے ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ حکومت کے ناقص انتظامات اور ناقص پالیسیوں کے تحت کورونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہاہے حکومت غلط اعدادوشمار پیش کرکے زیادہ امداد لینے کے چکرمیں ہے۔انہوں نے بلوچستان کی صوبائی حکومت پر تنقیدکرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان میرے دوست  ہیں لیکن وہ غلطی پر غلطی کررہے ہیں اپوزیشن جماعتوں کے فنڈز روک دیئے گئے ہیں

جام کمال کا حکومتی اور اپوزیشن اراکین کو یکسان فنڈز فراہم کرنے کا دعویٰ غلط اور جھوٹاہے جب بلوچستان میں ہماری مخلوط حکومت تھی تب ملازمتوں کے کوٹے اور فنڈز میں یکسانیت تھی لیکن اب ایسانہیں اب تو اپوزیشن کے فنڈزروک کر بے بنیاددعوے کرکے عوام کو گمراہ کیا جارہاہے جام کمال غیرجمہوری ذہنیت کامالک ہے۔اس موقع پر اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی مکھی شام لعل لاسی،جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی نائب امیرمولانا غلام قادر قاسمی،حافظ خلیل احمد سارنگزئی،جے یوآئی لسبیلہ کے ضلعی امیرمولانا عبدالحمید عارف،ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا یعقو ب سالولی،حافظ شبیر احمد،نوراحمد کاکڑ،حماداللہ،معاوذ احمد،محمد اشرف،مولانامحمد سعید،حافظ حسین احمد مدنی،ارجن داس لاسی،پریم چندلاسی اور دیگر موجود تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…