بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کا وہ ضلع جہاں کورونا وائرس کو شکست دیدی گئی، چند کیسز کے علاوہ تمام مریض صحت یاب، عوام کیلئے اچھی خبر

datetime 5  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حافظ آباد(این این آئی) ڈسٹرکٹ فوکل پرس محکمہ صحت حافظ آباد ڈاکٹر عابد حسین بھٹی کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 376افراد اب بالکل صحت یاب اور تندرست ہو چکے ہیں،محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی بہتر پالیسی کے ساتھ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کے باعث کورونا کے مریضوں مین بتدریج کمی آ رہی ہے۔فوکل پرسن ڈاکٹر عابد حسین بھٹی کا کہنا تھا کہ

ابتک ضلع بھر میں مجموعی طور پر 470افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ 376افراد نے کورونا وائرس کو شکست دی اور اب وہ بالکل صحت یاب ہوو چکے ہیں انکا کہنا تھا کہ کورونا ایمر جنسی کے دوران فرنٹ لائن پر اپنے فرائض دینے والے ڈاکٹرز اور محکمہ صحت کے 34ملازمین بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے جن میں سے سولہ ڈاکٹرز اور چودہ دیگر ملازمین بھی اب صحت یاب ہو چکے ہیں انکا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات اورڈپٹی کمشنر حافظ آباد نوید شہزاد مرزا،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رحمت اللہ ثاقب کی سر برہی میں کی جانے والی کاوشوں سے گذشتہ دو سے تین ہفتوں کے دوران کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں کمی آئی ہے انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کے ایس او پیز پر ہر ممکن طریقہ سے عمل پیرا رہیں تاکہ کورونا وائرس پر مکمل طور پر قابو پایا جاسکے۔  ڈاکٹر عابد حسین بھٹی کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 376افراد اب بالکل صحت یاب اور تندرست ہو چکے ہیں،محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی بہتر پالیسی کے ساتھ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کے باعث کورونا کے مریضوں مین بتدریج کمی آ رہی ہے۔فوکل پرسن ڈاکٹر عابد حسین بھٹی کا کہنا تھا کہ ابتک ضلع بھر میں مجموعی طور پر 470افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ 376افراد نے کورونا وائرس کو شکست دی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…