کراچی (این این آئی) ڈسٹرکٹ کراچی سینٹرل کے پی ایس 126 یو سی 33 کے پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری محمد شہباز اور پی ایس 127 کے پیپلز پارٹی کے الیکشن سیل کے انچارج عبدالخالق ، صدر ارمان فیاض خان نے اپنی ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ میں شمولیت اختیار کرنے پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبد الرحیم نے ان کا خیر مقدم
کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے آنے سے فنکشنل لیگ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں مزید فعال اور مظبوط ہوگی ، اور امید ہے کہ پیر صاحب پگارا کا امن کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی عوام فنکشنل لیگ اور پارٹی سربراہ پیر صاحب پگارا سے والہانہ محبت کرتے ہیں یہ ہے وجہ ہے کہ مختلف جماعتوں کے کارکنان پاکستان مسلم لیگ فنکشنل میں شامل ہورہیں ہیں،