نوازشریف نے اپنے دور حکومت میں کروڑوں کی زمین خودہندو مندر کیلئے گفٹ کی،معید پیرزادہ نے(ن) لیگ کادوغلا پن بے نقاب کردیا جب زمین گفٹ کی تب اسکی قیمت کیا تھی؟ جانئے

5  جولائی  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اور اینکر معید پیرزادہ کااپنے وی لاگ میں کا کہنا ہےکہ ن لیگ اسلام آباد میں ہندو مندر کی تعمیر پر قرارداد لے کر آگئی ہے لیکن ہمیں حقائق دیکھنا ہوں گے، اس زمین کی الاٹمنٹ کی منظوری 2016 میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے دی تھی۔

اس وقت انصر شیخ سی ڈی اے کے چیئرمین تھے۔معید پیرزادہ کے مطابق نوازشریف نے یہ زمین ہندو پنجایت کو سرکاری ریٹ پر نہیں دی بلکہ ایک طرح سے گفٹ کی۔ اس وقت سرکاری ریٹ کے مطابق زمین کی قیمت 40 ہزار روپیہ فی گز تھی۔اس لحاظ سے اس زمین کی قیمت 8 کروڑ روپے بنتی تھی۔ نوازشریف نے بہت مثبت قدم اٹھایا تھا کہ انہوں نے مندر کیلئے یہ زمین گفٹ کے طور پر دی۔ اگر ن لیگ کی یہ سپرٹ تھی تو پھر انہیں پنجاب کے اندر حکومت کے خلاف قرارداد لانے کی کیا ضرورت تھی؟ زمین گفٹ کرنیوالی جماعت نے یہ اعتراض کیوں اٹھایا کہ عمران خان نے 10 کروڑ کی گرانٹ دی ہے اسے روکا جائے۔یہ تو ایک کھلم کھلا تضاد ہے۔ اس سے منافقت کی بو آتی ہے۔ ن لیگ کا جو ووٹ اور سپورٹ بیس ہے اس میں تو جاہلوں کی فوج بھری ہوئی ہے۔ اس میں تو جاہل ہی جاہل ہیں لیکن انکی قیادت میں پڑھی لکھی شخصیات پائی جاتی ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ن لیگ یہ احمقانہ قرارداد واپس لے لےگی۔انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی سنیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…