منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

پنجاب حکومت چھا گئی ایک ماہ میں 4 ارب سے زائد ریکور ،3ارب سے زائد مالیت کی 4 ہزار 856 کنال اور 16 مرلے سرکاری اراضی بھی واگزار

datetime 5  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)محکمہ انسداد بدعنوانی پنجاب نے ایک ماہ کے دوران 4 ارب سے زائد رقم کی ریکوری کرلی جبکہ کنالوں سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر اینٹی کرپشن پنجاب نے زبردست ایکشن لیتے ہوئے جون 2020 میں 4 ارب 41 کروڑ 95 لاکھ روپے کی ریکوری کرلی۔

ایک ماہ کے دوران 10 کروڑ 39 لاکھ روپے کی کیش ریکوری بھی کی گئی ۔ اس عرصے میں4 ہزار 856 کنال اور 16 مرلے سرکاری اراضی واگزار کروائی۔ واگزار کروائی گئی زمین کی مالیت 3 ارب 36 کروڑ 3 لاکھ 60 ہزار روپے ہے۔1 ماہ میں 95 کروڑ 40 لاکھ روپے کی ان ڈائریکٹ ریکوری بھی کی گئی۔محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق ایک ماہ میں رپورٹ کرپشن ایپ پر 523 شکایات موصول ہوئیں، 315 شکایات کا فوری ازالہ کردیا گیا جبکہ دیگر پر ضروری کارروائی جاری ہے۔سابقہ شکایات سمیت 15 سو 74 شکایات کا 1 ماہ میں ازالہ کیا گیا، جون میں 324 انکوائریاں کی گئیں جبکہ 271 جاری انکوائریوں پر فیصلہ دیا گیا۔چھان بین کے بعد 97 کیسز رجسٹرڈ ہوئے جبکہ 99 جاری کیسز کا فیصلہ ہوا، 1 ماہ میں 59 چالان پیش کیے گئے۔ اینٹی کرپشن نے مجموعی طور پر 132 افراد کو گرفتار کیا، 1 ماہ میں ایک عدالتی مفرور اور 8 اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…