پولیس اہلکاروں پر ممکنہ حملوں کا خطرہ،ڈیوٹی پر آتے جاتے وقت یہ کام کریں، احکامات جاری

5  جولائی  2020

کراچی(این این آئی)شہر قائد میں پولیس اہلکاروں پر ممکنہ حملے کے خطرے کے پیش نظر نئی ایس او پی تیار کرلی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق کراچی میں پولیس اہلکاروں پر ممکنہ حملے کے خطرے کے پیش نظر نئی ایس او پی تیار کرلی گئی جس کے مطابق پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر آتے اور جاتے وقت وردی، جوتے نہیں پہنیں گے۔ایس او پی کے مطابق پولیس اہلکار ڈیوٹی پر آتے یا جاتے ہوئے مختلف راستوں

کا انتخاب کریں، ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد بھی وردی نہ پہنی جائے۔پولیس حکام کے مطابق ایس او پر عملدرآمد نہ کرنے پر محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، نئی ایس او پی گزشتہ روز پولیس اہلکار کی شہادت کے بعد جاری کی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے محمود آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار نعمان جاں بحق ہوگیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…