اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد میں ہندو مندر کی تعمیر کا کام کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے روک دیا۔ترجمان سی ڈی اے نے نجی ٹی وی کو بتایاکہ سی ڈی اے نے مندر کا کام رکوا دیا ہے کیوں کہ مندر بغیر نقشے
کے بنایا جا رہا تھا۔ترجمان سی ڈی اے کے مطابق اسلام آباد کے ماسٹر پلان کے مطابق نقشے کی منظوری کے بغیر عمارت نہیں بنائی جاسکتی۔ترجمان کے مطابق متعلقہ افراد کو مندر کے نقشے کی منظوری کا کہا ہے۔