پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

ملک میں بارشیں برسانے والا نیا سسٹم داخل، گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارشوں کا امکان ، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

datetime 4  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارلحکومت لاہور میں بارش برسانے والا نیا سسٹم رات گئے لاہور میں داخل ہوگیا ہے۔ جس کے باعث صوبائی دارلحکومت میں آئندہ ہفتے سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا جس کے باعث شہر کا موسم خوشگوار ہو جائے گا اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقعہ ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز موسم گرم اور حبس زدہ رہا

جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ ملک بھر میں ہفتہ کے روز خیبرپختونخوا، بالائی /وسطی پنجاب،اسلام آبا د،کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران کشمیر، خطۂ پوٹھوہار اورشمال مشرقی پنجاب میں بعض مقامات پرموسلادھاربارش متوقع ہے۔اتوار کے روز خیبرپختونخوا، بالائی/وسطی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، اسلام آبا د،کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر، خطۂ پوٹھوہار اورشمال مشرقی پنجاب میں بعض مقامات پرموسلادھاربارش متوقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم بالائی پنجاب ، خیبر پختونخوا،اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی ۔ سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر ): پنجاب : اسلام آباد ( سید پور 39، گولڑہ 25، زیرو پوائینٹ 18، بوکرہ 10، ائیر پورٹ 04)، جوہر آباد 22، راولپنڈی (شمس آباد 10، چکلالہ 05)،چکوال04، مری 01، خیبر پختونخوا: بالائی دیر 14، بنوں 07، ڈی آئی خان 03، کاکول 02، چراٹ 01، گلگت بلتستان: بونجی 02، کشمیر: راولاکوٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:دادو48،موہنجوداڑو 47، بہاولپور اور رحیم یار خان میں 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…