شہبازشریف کی عبوری ضمانت منظور

4  جولائی  2020

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی جانب سے دائر کردہ درخواست عبوری ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے شہباز شریف کی 9 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی ہے

جبکہ شہباز شریف نے ہفتے کے روز عدالت میں پیش ہو کر اپنے ضمانتی مچلکوں پر دستخط بھی کردئیے ہیں۔ قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں لوڈشیڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں بجلی کی فراہمی میں قلت اور اس پر قیمتوں میں اضافہ دوہرا ظلم ہے ۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہاضافی گیس اور تیل ملنے کے باوجود بجلی کی پیداوار میں قلت صرف نالائقی ہے ،ملک بھر میں وافر بجلی کی موجودگی کے باوجود لوڈشیڈنگ کی شکایات میں اضافہ صرف نااہلی اور بدانتظامی ہے ،عوام حیران ہیں کہ لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے اور بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ بھی جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کورونا وباء ، معیشت کی تباہی اور بیروزگاری سے دوچار ہیں، بجلی گیس کے بل بھی بڑھتے جارہے ہیں ،موجودہ حکومت ہر روز عوام کے صبر کاکڑا امتحان لے رہی ہے ،پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ظلم ہے ،ظلم کی حکومت ظالمانہ اقدامات سے ظلم کی تبدیلی لائی ہے۔انہوںنے کہاکہ قائد محمدنوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن)نے ملک سے لوڈشیڈنگ کے اندھیرے ختم کئے ،موجودہ حکومت نوازشریف دور میں بنائی گئی بجلی کو مینج کرنے میں بھی ناکام ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…