اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

کروناکےبعدمختلف شہروں میں بچوں میں’’ کواسا کی ‘‘ نامی بیماری پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے ،بروقت علاج ورنہ ۔۔ ماہرین نے خوفناک انتباہ جاری کر دیا

datetime 4  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آؓباد(آن لائن) کرونا وبا ء کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں بچوں میں’’ کواسا کی ‘‘ نامی بیماری پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں ،یہ بیماری زیادہ تر ان بچوں کو متاثر کرتی ہے جو کورونا بیماری سے صحت یاب ہوجاتے ہیں تاہم والدین کو کووڈ19کا پتہ نہیں چلتا ہے جس کی اصل وجہ چھوٹے بچوں میں کورونا کے اثرات کا ظاہر نہ ہونے کے باعث بیماری کا پتہ لگانا مشکل ہوتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق کواساکی نامی بیماری کی وجہ سے بچوں کے جسم پر چیچک نما دانے نمودار ہوتے ہیں اس کے علاوہ آنکھوں کا سرخ ہونا ،بخار ،انکھوں سے پانی بہنا،زبان کا سرخ اور پک جانا جیسی اہم علامات ہیں ماہرین کے مطابق بروقت علاج سے صحت یابی ممکن ہے اس حوالے سے چلڈرن ہاسپٹل پمز کے ماہر امرض بچگانہ ڈاکٹر جے کرشن نے بتایاکہ کاواساکی نامی بیماری جاپان اور چین میں اکثر بچوں کو متاثر کرتی ہے لیکن پاکستان میں پہلی دفعہ اس کے مریض سامنے آئے ہیں اس وقت لاہور میں چار بچوں کو یہ بیماری لاحق ہوچکی ہے جن کا علاج جاری ہے اور اسلام آباد میں ابھی تک اس بیماری سے متاثرہ بچے سامنے نہیں آئے ہیں انہوںنے بتایاکہ بچوں میں اس بیماری کے اثرات نمودار ہونے کے بعد فوراً ماہرین امراج بچگانہ کے پاس لے جا کر تشخیص کرنی ضروری ہے ورنہ اس بیماری کے بروقت علاج نہ ہونے پر بچوں کے دل کے شریانوں پر حملہ ہوسکتا ہے جس سے شریانوں میں سوجن پیدا ہوجاتی ہے اور اس وجہ سے بچوں کی موت لاحق ہونے کا شدید خدشہ پیدا ہوجاتا ہے انہوںنے بتایاکہ اس کے علاج کیلئے بچوں کو ایک خاص قسم کا انجکشن لگا کر ہر مہینے بعدایکو ٹیسٹ اور ای سی جی کرواکر ان کے دل کی دھڑکن کو کنٹرول کیا جاتا ہے انہوںنے کہاکہ بچوں میں

کواساکی نامی بیماری کے اثرات کیلئے والدین کو خصوصی طور پر اگاہی کی ضرورت ہے تاکہ بچوں کا بروقت علاج ممکن ہوسکے طبی ماہرین کے مطابق کاواساکی نامی بیماری ایک بچے سے دوسرے بچے میں منتقل نہیں ہوتی ہے اس بیماری کی وجہ سے جاپان اور چین میں بچوں کی شرح اموات زیادہ ہے تاہم ابھی تک پاکستان میں اس بیماری سے کسی بھی بچے کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ہے

طبی ماہرین نے اس بیماری کا پاکستان میں ظاہر ہونے کی ایک وجہ یہ بھی بتائی ہے کہ کرونا کی وجہ سے بچوں کو بروقت حفاظتی ٹیکے نہ لگنے کی وجہ سے بھی یہ بیماری لاحق ہونے کا خدشہ ہے واضح رہے کہ کرونا کی وباء کی وجہ سے ہسپتالوں اور حفاظتی ٹیکہ جات کے مراکز کی بندش کی وجہ سے اکثریتی والدین نے اپنے نومولاد بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل نہیں کرایا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…